پی ایم انڈیا
انڈونیشیا کے اپنے سرکاری دورے کے ضمن میں، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کا آج جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر، عالی مرتبت جناب پربوو سوبیانتو نے ‘
آستانہ مردیکا’ (صدارتی محل) میں پُرتباک استقبال کیا اور انہیں روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جنوری 2025 میں ہندستان کے 76 ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی صدر پربوو کے دورہِ ہند کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
دونوں رہنماؤں نے بالمشافہ اور وفود کی سطح پر باضابطہ مذاکرات کیے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا، جس میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، بحری تعاون، ڈیجیٹل اور مالیاتی ٹیکنالوجی، توانائی، صحت اور ادویات (فارماسیوٹیکلز)، خلائی شعبہ، اہم معدنیات اور نایاب عناصر ، ثقافت، سیاحت، زراعت اور عوام سے عوام کا رابطہ (پیپل ٹو پیپل ایکسچینج) شامل ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے ہندستان کے ‘اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس(او این ڈی سی) کی طرز پر ‘انڈونیشیا اوپن نیٹ ورک(آئی او این) کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ 2027 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے دورہِ انڈونیشیا کے سو سال پورے ہونے کے موقع پر، وزیرِ اعظم جناب نریندرمودی نے اعلان کیا کہ دونوں ممالک ساتھ مل کر اس تقریب کو “ٹیگور-دیوانترا ثقافتی و تعلیمی سفارت کاری کا سال” کے طور پر منائیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے ‘آسیان-ہند جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہِ خیال کیا۔ انہوں نے آزادانہ، کھلے اور قوانین پر مبنی انڈو-پیسیفک خطےکے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس تناظر میں، وزیرِ اعظم نے ہندستان کی پہل’مہاساگر‘ کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انڈونیشیائی صدر پربوو نے سال 2026 میں برکس کی جاری صدارت پر ہندستان کے لیے انڈونیشیا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔
مذاکرات کے بعد، دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا گیا، جن میں دفاع، اہم معدنیات اور نایاب عناصر، سائنس اور ٹیکنالوجی، تعلیم، انتخابی طریقہ کار، ٹیلی مواصلات، زراعت، بحری سلامتی، خلائی شعبہ، اسٹیل، سپلائی چین، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، طبی مصنوعات کا ریگولیشن، اور ہیلتھ ورک فورس (طبی عملے) کا تعاون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، یوگیہ کارتا میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے ‘پرمبانن مندر کمپلیکس’ کے تحفظ اور بحالی کے لیے ہندستان کے تعاون سے متعلق لیٹر آف انٹینٹ کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ تمام معاہدوں اور مفاہمت ناموں کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے ۔
مذاکرات کے بعد، صدر پربوو نے وزیرِ اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ (دوپہر کا کھانا) کا اہتمام کیا۔ وزیرِ اعظم نے صدر پربوو کا ان کی شاندار مہمان نوازی کے لیے شکریہ ادا کیا اور انہیں ہندستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
ش ح۔ م ش ع۔ ج
uno-9650
PM @narendramodi and President @prabowo held extensive talks at Istana Merdeka in Jakarta.
— PMO India (@PMOIndia) July 7, 2026
The leaders reviewed the growing momentum in India-Indonesia ties and discussed cooperation in trade, healthcare, agriculture, food security, defence, security and maritime affairs.
They… pic.twitter.com/6QBs2ljA0W
Held productive discussions with President Prabowo Subianto at Istana Merdeka in Jakarta. Over the past few years, India-Indonesia relations have acquired new momentum and greater depth. Today’s talks covered various subjects such as trade, human development, agriculture, food… pic.twitter.com/FvVqXEpDDZ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2026
Looking at the future, we agreed that our nations must work closely in areas such as space, telecommunications, artificial intelligence, Digital Public Infrastructure and other emerging technologies. pic.twitter.com/PWOf3mgtbs
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2026
Telah melaksanakan diskusi yang produktif bersama Presiden Prabowo Subianto di Istana Merdeka, Jakarta. Dalam beberapa tahun terakhir, hubungan India-Indonesia telah memperoleh momentum baru dan cakupan yang lebih mendalam. Pembicaraan hari ini mencakup berbagai bidang seperti… pic.twitter.com/w4igar20lk
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2026
Melihat ke depan, kami sepakat bahwa kedua bangsa kita harus bekerja sama secara erat di berbagai bidang seperti antariksa, telekomunikasi, kecerdasan buatan, Infrastruktur Publik Digital, serta teknologi digital terbarukan lainnya. pic.twitter.com/r7DXJQxnBw
— Narendra Modi (@narendramodi) July 7, 2026