Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 اوساکا میں گروپ 20 کی سربراہ کانفرنس کے لئے روانگی  سے قبل وزیر اعظم کا   بیان


نئی دہلی، 27  جون / میں  ، گروپ 20 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے جاپان کے شہر اوساکا کا دورہ کر رہا ہوں ۔ میں ، عالمی لیڈروں کے ساتھ اہم  چیلنجوں اور مواقع پر تبادلۂ خیال کا منتظر ہوں ، جو  آج دنیا کو درپیش ہیں ۔  سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے میں کئی معاملات  شامل ہیں ، جن پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔ ان میں خواتین کو با اختیار بنانا ، ڈجیٹائزیشن سے متعلق معاملات  ، مصنوعی انٹلی جنس   اور دہشت  گردی ، آب و ہوا میں تبدیلی جیسے اہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں  پر گفتگو ہو گی ۔

          سربراہ کانفرنس اصلاح شدہ تکثیریت کے تئیں  ہماری مضبوط  حمایت کو تقویت دینے اور اُسے  دوہرانے کے لئے ایک اہم موقع  فراہم  کرے گی  ، جو آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں   ضابطے پر مبنی  بین الاقوامی نظام کے تحفظ کے لئے  اہم ہے ۔  سربراہ کانفرنس  گذشتہ پانچ سال کے عرصے میں  ہندوستان کے مضبوط ترقیاتی تجربے کو شیئر کرنے کا بھی ایک پلیٹ فارم ثابت ہو گا  ، جس نے حکومت کو ہندوستان کے عوام کی طرف سے دیئے گئے فیصلے  کے لئے ایک بنیاد فراہم کی ہے تاکہ ترقی اور استحکام کے راستے کو جاری رکھا جا سکتا ہے ۔

          اوساکا سربراہ کانفرنس  ، 2022 ء میں ہونے والی  گروپ 20 سربراہ کانفرنس   کی میزبانی  کرنے کی سمت ہندوستان کے لئے ایک اہم  سنگِ میل  ثابت ہو گا  ، جب ہم اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر  ایک نئے ہندوستان کی رہنمائی کریں گے ۔

          اس موقع پر میں ،  باہمی اور عالمی اہمیت کے اہم معاملات پر اپنے بڑے ساتھی ملکوں کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرنے کا منتظرہوں ۔

          میں ،  اس موقع پر  روس  ، ہندوستان اور چین  کی اگلی غیر رسمی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں اور  برازیل  ، روس ، ہندوستان ، چین ، جنوبی افریقہ  یعنی برکس  اور  جاپان ، امریکہ اور ہندوستان  کے لیڈروں کی اگلی غیر رسمی میٹنگوں میں  شرکت کا بھی منتظر ہوں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U. No. 2641