پی ایم انڈیا
نئی دہلی،12۔جنوری ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اسرو ٹیم کو اپنے 100ویں سیارچے کو کامیابی سے خلا میں بھیجنے کے لئے مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ آج پی ایس ایل وی کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کے لئے میں اسرو اور اس کے سائنسدانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس نئے سال میں حاصل کی گئی یہ کامیابی، خلائی تکنالوجی کے شعبے میں ملک کی اس تیز گامی سے شہریوں ، کاشتکاروں اور ماہی گیروں وغیر ہ کو نفع حاصل ہوگا۔
اسرو کی جانب سے 100 ویں سیارچے کا داغا جانا ،اس کی زریں کامیابی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلائی پروگرام کی کامیابی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کی کامیابی کے فوائد ہمارے شراکتداروں کو بھی حاصل ہوتے ہیں ۔آج داغے گئے اس سیارچے سمیت31 سیارچوں میں سے ، 28 سیارچے، 6 دیگر ممالک سے متعلق ہیں۔
م ن ۔ رم
U-256
My heartiest congratulations to @isro and its scientists on the successful launch of PSLV today. This success in the New Year will bring benefits of the country's rapid strides in space technology to our citizens, farmers, fishermen etc.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2018

Benefits of India's success are available to our partners! Out of the 31 Satellites, 28 belonging to 6 other countries are carried by today's launch.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2018