Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ایشیا کپ جیتنے پر وزیر اعظم نے بھارتی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیا کپ کے فائنل میں 4-1 سےشاندار فتح حاصل کرکے ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیر اعظم نے اس کامیابی کو قابل ذکر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار کارنامہ نوجوان کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتاہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا:

’’فائنل میں 4-1 سے شاندار فتح حاصل کرکے ایشیا کپ جیتنے پر ہماری جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم کو مبارکباد۔ یہ واقعی ایک قابل ذکر کامیابی ہے۔

یہ شاندار کارنامہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کی بے پناہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتاہے۔ پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات!‘‘

********

 (ش ح ۔ش ت  ۔ت ا )

U. No.3395