Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

باگان میں زلزلے سے متاثرہ پگوڈاؤں کے تحفظ کیلئے میانما کے ساتھ مفاہمت نامے کی کابینہ کی منظوری


نئی دہلی، 30؍اگست؍ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں، جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی نے کی، میانما میں باگان کے مقام پر  ان پگوڈاؤں کے تحفظ کیلئے، جن کو زلزلے سے نقصان پہنچا ہے، ہندوستان اور میانما کے درمیان ایک مفاہمت نامے کی منظوری دی  گئی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر وزیراعظم کے چھ-سات ستمبر 2017 کو ہونے والے میانما کے دورے کے موقع پر دستخط کئے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ پر عمل در آمد سے ثقافت اور مذہب کے شعبوں میں میانما کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ اس پروجیکٹ کی مذہبی اور سیاحتی اہمیت کے پیش نظر اس سے ہندوستان کے عوام کے تئیں میانما کےاندر خیر سگالی کا زبردست جذبہ پیدا ہوگا۔ اس سے میانما کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ باگان سیاحوں کیلئے میانما میں ایک خاص مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے میانما کے عوام کیلئے یادگاروں کی بحالی او ر تحفظ میں بھارت کی مہارت کے اظہار کا موقع ملنے کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں سے آنے والے سیاحوں کیلئے بھی یہی جذبہ پیدا ہوگا۔

************

(30.08.2017)

) م ن ۔ج۔ک ا (

U- 4265