Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

سیوا سنکلپ قرار داد


آج یوگابد 5127

وکرم سموت 2082

شک سموت 1947

پھاگن ماس،

شکل پکش…

اشٹمی کے دن…

24 فروری 2026 کو،

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی جی کی صدارت میں وزیراعظم کے نئے دفتر’سیوا تیرتھ‘میں مرکزی کابینہ کی تاریخی پہلی میٹنگ منعقد ہو رہی ہے۔

یہ میٹنگ اور یہ عمارت نئے ہندوستان کی تعمیرِ نو کا مظہر ہے۔  اس مبارک آغاز کے ساتھ ہی ہم اُس مستقبل کا استقبال کر رہے ہیں، جس کی تعمیر میں صدیوں کی محنت صرف ہوئی ہے۔ آزادی کے بعد وزیرِاعظم کا دفتر ساؤتھ بلاک  میں اتنی دہائیوں تک حکومتوں نے اس ورثے کو سنبھالا اور مستقبل کے خواب دیکھے۔ ہم نے ایک ایسےہندوستان کا خواب دیکھا، جس کی سوچ سودیشی ہو، جس کا روپ جدید ہو اور جس کی صلاحیت لامحدود ہو۔ آج یہ سیوا تیرتھ اسی تصور کا مجسم اظہار ہے، جو جمہوریت کی ماں کے طور پر ہندوستان کی قدر اور  وقار میں اضافہ کرے گا۔

آج اس موقع پر ہم اس مقام کی تاریخ کو بھی یاد کر رہے ہیں۔ ’سیوا تیرتھ‘ اُن عارضی بیرکوں کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے، جو برطانوی دور کی تھیں۔ اس جگہ پر ملک کی حکمرانی کے فعال ادارے کی تعمیر؛نئےہندوستان کی تجدید و احیاءکی بھی علامت ہے۔

غلامی کے دور سے قبل ہندوستان  کی پہچان ایک ایسے ملک کے طور پر ہوتی تھی، جو ایک طرف اپنی مادی شان و شوکت کے لیے بھی جانا جاتا تھا اور دوسری طرف اپنے انسانی اقدار کے لیے بھی مشہور تھا۔ سیوا تیرتھ کا تصور انہی دونوں اصولوں سے تشکیل پایا ہے۔ فرض شناسی، خدمت اور سرشار جذبے کے مثلث کے ذریعےیہ کام کی جگہ ایک تیرتھ کی مانند مقدس ہو،یہی اس کا بنیادی مقصدہے۔

’سیوا تیرتھ‘ میں منعقد ہورہی  اس پہلی میٹنگ کے ساتھ مرکزی کابینہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ یہاں لیاگیا ہر فیصلہ 140 کروڑ ہم وطنوں کے لئے خدمت کے جذبے سے متاثر ہوگا اور ملک کی تعمیر کے وسیع تر مقاصد سے وابستہ ہوگا۔

ہمارے لیے آئینی اقدار اُس اخلاقی عہد کا اظہار ہیں، جو حکمرانی کو شہری کےوقار، مساوات اور انصاف سے جوڑتی ہیں۔ ’سیوا تیرتھ‘ کی کام کرنے  کی ثقافت اسی جذبے سے رہنمائی حاصل کرے گی، جہاں ہر پالیسی آئین کی بنیادی روح کے مطابق ہوگی اور ہر فیصلہ ملک کے عوام کی امنگوں کے تئیں جواب دہ ہوگا۔

مرکزی کابینہ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ اس احاطے میں لیاگیا ہر فیصلہ ’ناگرک دیوو بھَو‘ کے جذبے سے متاثر ہوگا۔ یہ مقام اقتدار کے مظاہرے کا نہیں، بلکہ ہر ہندوستانی شہری کو بااختیار بنانے کا مرکز بنے گا۔ ’سیوا تیرتھ‘ سے چلنے والی حکمرانی کی ہر کوشش ملک کے آخری فرد کی زندگی کو آسان بنانے کے جذبے سے وابستہ رہے گی۔ ہم یہ بھی دہراتے ہیں کہ ہم اپنے وژن کے مطابق اُس طرزِ حکمرانی کو مزید مضبوط کریں گے، جو شفاف، جواب دہ اور شہریوں کے جذبات کے تئیں حساس ہو۔

’سیوا تیرتھ‘ اُس طرزِ حکمرانی کے بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کا جواب ہے، جو جمود کی جگہ حرکت کو،بے توجہی کی جگہ لگن  اور جذبے کو اور شکوک  وشبہات کی جگہ حل کو فروغ دیتا ہے۔

اسی سوچ کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی جی کی قیادت میں گزشتہ برسوں میں لیے گئے فیصلوں نے حکمرانی کے مقصد کو نئی وضاحت بخشی ہے۔ کروڑوں شہریوں کی زندگیوں میں آنے والی تبدیلیوں نے حکومت کے تئیں عوام کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔

گزشتہ ایک دہائی میں 25 کروڑ سے زیادہ شہریوں کو غربت سے باہر نکال کر ملک نے، ناممکن سمجھے جانے والے کام کو ممکن کرکے دکھایا ہے۔ ایسے بے شمار کارناموں کے پیچھے حکومت کی دور اندیش سوچ، وسیع وژن اور انتھک محنت کارفرما رہی ہے۔آیوشمان بھارت کے ذریعے کروڑوں افراد کو صحت کی تحفظ فراہم کرنے کا اعزاز ملک نے حاصل کیا ہے۔ پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے تحت تقریباً 80 کروڑ شہریوں تک غذائی تحفظ پہنچا کر بھوک کے ناسور کا خاتمہ کیا گیا ہے۔ سووچھ بھارت مشن کے تحت  12 کروڑ سے زائد  بیت الخلا کی تعمیر سے کروڑوں خاندانوں اور خواتین کو باوقار زندگی میسرہوئی ہے۔یہ تمام اعداد و شمار حکمرانی کی اُس سمت کی نشاندہی کرتے ہیں، جہاں پالیسی کا حتمی مقصد شہریوں  کی زندگی کو آسان بنانا رہا ہے۔

اسی طرح  4  کروڑ سے زیادہ گھروں کی تعمیر سے کروڑوں خاندانوں کو سر پر چھت اور تحفظ حاصل ہوا ہے۔ دیہی علاقوں میں جل جیون مشن کے ذریعے تقریباً 12 کروڑ شہریوں تک پینے کے پانی کی رسائی ممکن ہوئی ہے۔

مرکزی کابینہ ہندوستان کی معیشت میں آنے والی وسیع تبدیلیوں کو ایک مسلسل اصلاحی سفر کے طور پر دیکھتی ہے۔ ’منیمم گورنمنٹ، میکسیمم گورننس‘کے اصول کے تحت جی ایس ٹی، ڈی بی ٹی اور ڈیجیٹل انڈیا جیسی اصلاحات نے نظام حکمرانی کو زیادہ شفاف، زیادہ مؤثر اورشہریوں پر زیادہ مرکوز بنایا ہے۔ ٹیکس کےمعاملات میں فیس لیس جانچ کے عمل سے دیانت داری کو فروغ ملا ہے اور عام شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں ہندوستان آج دنیا کی سرکردہ معیشتوں میں اپنا مضبوط مقام بنا چکا ہے۔

کابینہ یہ پختہ عزم کرتی ہے کہ ‘سیوا تیرتھ’ کی نئی توانائی اور ‘ریفارم ایکسپریس’ کی تیز رفتار کے ساتھ ہم عنقریب مستقبل میں ہندوستان کو دنیا کی سرفہرست تین معیشتوں میں شامل کرنے کا اپنا عہد پورا کریں گے۔

آج مرکزی کابینہ خود کو ‘وکست بھارت 2047’ کے قومی عزم کے تئیں پھر سےوقف کرتی ہے۔ یہ ایک طویل مدتی قومی سفر ہے، جس میں آج لیے گئے فیصلے آنے والی نسلوں کے مستقبل کی صورت گری کریں گے۔ ‘سیوا تیرتھ’ میں منعقد ہونے والی یہ پہلی میٹنگ ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ترقی کا ہدف جتنا بڑا ہے، اس کے تئیں ہماری ذمہ داری بھی اتنی ہی گہری ہونی چاہیے۔

یہ احاطہ صرف ایک کام کرنے کی جدید جگہ نہیں ہے، بلکہ یہ حکمرانی کی نئی کام کرنے کی ثقافت کی بھی علامت ہے۔ یہاں کی جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر طریقۂ کار کے ذریعے حکومت کی کارکردگی نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔ یہاں سے چلنے والی ہر فائل اور یہاں کام کرنے والا ہر کرم یوگی اس جذبے سے سرشار ہوگا، کہ اس کا کام ملک کے آخری فرد کی زندگی کو آسان بنانے سے وابستہ ہے۔ مرکزی کابینہ یہ عزم کرتی ہے کہ وہ وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو فروغ دے گی اور اصلاحات کے اس مسلسل سفر کو مزید رفتار دے گی، جس کا تجربہ ملک نے گزشتہ برسوں میں کیا ہے۔

یہ پہلی میٹنگ اس یقین کو مزید مضبوط کرتی ہے کہ درست  پالیسی، نیک نیت اورصحیح قیادت سےوکست بھارت کی تعمیر کاراستہ مسلسل روشن ہوتا رہے گا۔ ‘سیوا تیرتھ’ سے چلنے والی یہ نئی کام کی ثقافت ہندوستان کو ایک مضبوط، بااختیار اور خود کفیل ملک کے طور پر آگے بڑھانے کی بنیاد بنے گی۔

مرکزی کابینہ عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی  کی دور اندیش قیادت میں، ‘سیوا تیرتھ’ کو حساس، جواب دہ اور شہریوں  پر مرکوز حکمرانی کی ایک عالمی مثال بنانے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتی ہے۔ کابینہ یہ عہد کرتی ہے کہ 2047  تک ہندوستان کو ایک خوشحال، مضبوط اور خود کفیل ملک بنانے کے سفر  میں یہ احاطہ قومی امنگوں کا ایک مؤثر اور طاقتور مرکز بنے گا۔

****

(ش ح – م م ع ۔ ق ر)

U. No.2959