پی ایم انڈیا
نئیدہلی13جون۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے ، جس کی صدارت اعظم جناب نریندر مودی نے کی ، خصوصی اقتصادی خطوں کے (ترمیمی ) بل 2019 پیش کئے جانے کی منظوری دی ہے ، جو خصوصی اقتصادی خطوں کے (ترمیمی ) آرڈی ننس 2019 کی جگہ لے گا۔ (2019 کا 12 واں ) یہ بل پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔
خصوصی اقتصادی خطور کے قانون مجریہ 2005 کی دفعہ -2 کی ذیلی شق (5) میں ترمیم کے بعد مرکزی حکومت کی طرف سے مشتہر شدہ ایک ٹرسٹ خصوصی اقتصادی خطے کاا یک یونٹ قائم کرنے کے لئے منظوری دے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج ۔رم
U-2413