پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 9 اگست 2018/مرکزی کابینہ کی میٹنگ نے جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کی ، مرکزی فہرست میں دیگر پسماندہ پسماندہ طبقات کے ذیلی زمرے قائم کرنے کے مسئلہ کا جائزہ لینے کے لئے کمیشن کی مدت کار میں نومبر 2018 تک توسیع کردی ہے۔
کمیشن نے شراکت داروں کے ساتھ بھرپور میٹنگیں کیں جن میں ریاستی حکومتیں،پسماندہ طبقات کے ریاستی کمیشن مختلف کمیونٹی انجمنیں اور پسماندہ طبقات اور کمیشنوں سے وابستہ عام لوگ شامل تھے۔ اس نے ریکارڈز بھی حاصل کئے کہ ذات پات وار ، او بی سی کے طلبا جو اعلی تعلیمی اداروں میں داخل کئے گئے ہیں اور مرکزی حکومتوں ، سرکاری سیکٹر کے اداروں ، سرکاری سیکٹر کے بنکوں او ر مالی اداروں میں بھی ذات پات وار اسی طرح کے اعدادوشمار حاصل کئے۔
حاصل شدہ معلومات کو ایک جگہ جمع کرنے اور تجزیہ کرنے کے بعد کمیشن نے اس ضرورت کا اظہار کیا کہ ذیلی زمروں کی فہرست اور رپورٹ کو قطعی شکل دینے سے پہلے پسماندہ طبقوں کے کمیشن اور ریاستوں کے ساتھ ایک اور دور کی بات چیت ہونی چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ج۔ ج۔
U- 4178