Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن

ممبئی میں گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کا متن


آر بی آئی کے گورنر جناب سنجے ملہوترا جی ، گلوبل فنٹیک فیسٹ کے چیئرمین کرش گوپال کرشنن جی ، فنٹیک کی دنیا کے تمام اختراع کار ، رہنما سرمایہ کار اورخواتین و حضرات !

میں ان تمام مہمانوں اور مندوبین کا خیر مقدم کرتا ہوں جو گلوبل فنٹیک فیسٹ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے آئے ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ آج ایک اور ہیٹ ٹرک حاصل ہوئی ہے ۔ ایک ہیٹ ٹرک 2024 میں ہوئی تھی، جب تیسری بار حکومت بنی اور دوسری ہیٹ ٹرک آپ کے درمیان میری موجودگی ہے ۔ گلوبل فنٹیک فیسٹ میں یہ میرا مسلسل تیسرا سال ہے ۔ یہ ہیٹ ٹرک  ظاہر کرتی ہے کہ  آپ ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے کتنے اہم ہیں ، آپ کا کام کتنا اہم ہے ۔

دوستو ،

جب بھی میں یہاں آتا ہوں ، میں اور زیادہ تعداد میں نوجوانوں کو دیکھتا ہوں ، مجھے زیادہ توانائی محسوس ہوتی ہے ۔ میں امکانات کے دائرہ کار کو بڑھتا ہوا دیکھتا ہوں ۔ یہ واضح ہے کہ خطرہ مول لینے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے ، خواب زیادہ جرات مندانہ ہوتے جا رہے ہیں اور اس لیے ترقی یافتہ ہندوستان کے مستقبل پر میرا اعتماد مضبوط ہوتا جا رہا ہے ۔

دوستو،

فنٹیک کی اس توانائی کے درمیان ، ممبئی بھی ان دنوں اپنے عروج پر ثقافتی توانائی کا تجربہ کر رہا ہے ۔ چند ہی دنوں میں مہاراشٹر اور پورے ملک میں گنیش اتسو شروع ہو جائے گا ۔ ہماری روایت کے مطابق بھگوان گنیش کو ہر نیک کام سے پہلے یاد کیا جاتا ہے ۔ گنپتی بپا کونمن کرتے ہوئے میں آپ سب کو گلوبل فنٹیک فیسٹ 2026 کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

دوستو،

آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالمی صورتحال کیا ہے ۔ دنیا تنازعات اور غیر یقینی کے دور سے گزر رہی ہے ۔ توانائی اورلازمی اشیاء کی سپلائی چین پر دباؤ  پڑرہا ہے  اور تجارت میں تناؤ ہے ۔ یہ حالات کئی مہینوں سے برقرار ہیں ۔ اپریل سے جون تک کی سہ ماہی سب سے زیادہ مشکل تھی ۔ اور ایسی صورتحال میں بھی جب بھارت 7.8 فیصد کی شرح سے ترقی کرتا ہے تو دنیا کو نیا اعتماد حاصل ہوتا ہے ۔ اور یہ اعتماد ، میں یہاں آپ کے چہروں پر واضح طور پر دیکھ سکتا ہوں۔

دوستو،

ہندوستان میں اس بڑھتے ہوئے اعتماد کی ایک اور مثال ہماری سوورین  ریٹنگس ہے ۔ حال ہی میں ، ایک جاپانی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے ہندوستان کی سوورین ریٹنگ کو اے زمرے میں اپ گریڈ کیا ۔ اپ گریڈ کرنا خوشی کی بات ہے ، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ خوش قسمتی تین دہائیوں کے بعد یعنی 30 سال بعد آئی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار ، ہمارے بڑے اقتصادی استحکام اور حالیہ برسوں میں کی گئی ساختی اصلاحات کے بارے میں دنیا کتنی پر اعتماد ہے ۔ اور میں دوبارہ کہتا ہوں کہ  ہندوستان کا ریفارم ایکسپریس اور بھی زیادہ رفتار سے آگے بڑھے گا ۔

دوستو،

ہندوستان کی فنٹیک کی کہانی غیر معمولی رہی ہے ۔ اور اس کے سب سے بڑے چیمپئنز میں سے ایک ہمارا’ یو پی آئی‘ ہے ۔ میں نے پچھلے سال بھی اس بارے میں بات کی تھی ۔ لیکن یہ تبدیلی اتنی بڑی ہے کہ جب بھی فنٹیک پر بات کی جائے گی ، یہ یو پی آئی کے بغیر ہمیشہ ادھوری  رہے گی ۔

دوستو ،

ابھی کچھ دن پہلے 25 اگست کو یو پی آئی نے 10 سال مکمل کیے تھے ۔ دس سال پہلے ، جب میں نے کہا کہ آپ کا بینک آپ کی انگلیوں پر ہوگا ، تو کچھ لوگوں نے سوچا کہ یہ ناممکن ہے-اور میں اچھی طرح سے باخبر لوگوں کی بات کر رہا ہوں ، ان کے چہرے یاد رکھیں ۔ میں ان لاکھوں ہندوستانیوں کی بات نہیں کررہا ہوں جن کے بینک کھاتے ابھی ابھی کھولے گئے تھے ۔ ان کی نسلوں نے کبھی بینک کا دروازہ بھی نہیں دیکھا تھا ۔ لیکن آج ، دس سال بعد ، دیکھیں-وہی لاکھوں لوگ ، جو نسلوں سے بینکنگ نظام سے باہر تھے ، ہندوستان میں فنٹیک کی ترقی کے بڑے محرک بن چکے ہیں ۔

دوستوں ،

آج صرف اگست کے مہینے میں یو پی آئی کے ذریعے 2400 کروڑ سے زیادہ لین دین ہوئے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس وقت ہم یہاں بیٹھے ہیں ، صرف 10 منٹ میں ، پورے ملک میں اوسطاً 5 ملین سے زیادہ یو پی آئی لین دین  ہوئے ہیں ۔ یہی وہ اثر ہے جس کی وجہ سے فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ یو پی آئی صرف ایک ٹیک اسٹوری نہیں ہے ، یہ ایک تہذیب کی کہانی ہے ۔

اور دوستو،

یو پی آئی اب ہندوستان تک محدود نہیں ہے ۔ کچھ سال پہلے ، اگر کسی نے کہا ہوتا کہ ادائیگی براہ راست ہندوستانی بینک کھاتے سے بیرون ملک کی جا سکتی ہے، تو شاید ہی کسی نے اس پر یقین کیا ہوتا ۔ لیکن آج یہ ایک حقیقت ہے ۔ ہندوستان کا یو پی آئی اب 11 ممالک میں موجود ہے ۔ یہ غیر معمولی اعداد و شمار ہیں ، جو ظاہر کرتے ہیں کہ ہم نے کتنا طویل سفر طے کیا ہے ۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ کیا ہمیں اس سفر سے مطمئن ہونا چاہیے ؟ کیا ہمیں ہندوستان میں فنٹیک کی کامیابی کو حتمی سمجھ لینا چاہیے ؟

دوستو ،

میں پالیسی اور حکمرانی کے ماحولیاتی نظام  کے 25 سال مکمل کر رہا ہوں ۔ اور جنہوں نے مجھے ان برسوں میں دیکھا ہے وہ جانتے ہیں-مودی ایک سنگ میل پر رکنے ، جشن منانے اور مطمئن ہونے والوں میں سے نہیں ہیں ۔ جب ایک مقصد حاصل ہو جاتا ہے تو میں فوراً اس سے بھی بڑے مقصد کی تیاری شروع کر دیتا ہوں ۔

دوستو ،

آج ہمارا یو پی آئی کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے ۔ لیکن یہ صرف پہلا قدم ہے ۔ ہمارا اگلا مقصد ان ممالک کے ادائیگی کے نظام سے جڑا ہونا چاہیے ۔ ہم پہلے ہی سنگاپور کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں ۔ اس کی وجہ سے ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان لین دین اسی طرح ہوتا ہے جیسے ایک ہی شہر کے دو محلوں کے درمیان ہوتا ہے ۔ یہی تعلق ہمیں دوسرے ممالک ، دیگر بازاروں کے ساتھ بھی بنانا چاہیے ۔ ہمیں اس مقصد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے ۔ جہاں بھی ہندوستانی بڑی تعداد میں رہتے ہیں ، جہاں بھی ہندوستان بڑے پیمانے پر تجارت کرتا ہے ، جو بھی ملک ہمارے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہے-ہمیں ان سب کو جوڑنے کے لیے کام کرنا چاہیے ۔

دوستو ،

یہ اس لیے بھی ضروری ہے کیونکہ بیرون ملک ہندوستانیوں کی ایک بڑی تعداد کام کرتی ہے ۔ اور گھر واپس رقم بھیجنے میں ہندوستانیوں کی تعداد  دنیا  بھرمیں سب سے زیادہ ہے ۔ لیکن آج اس رقم کا ایک حصہ لین دین کے اخراجات میں ضائع ہو جاتا ہے ۔ یو پی آئی اس میں بھی ہندوستانیوں کواس پریشانی سے بچا سکتا ہے اور پیسہ زیادہ تیزی سے ہندوستانی کنبوں تک پہنچ سکتا ہے ۔

دوستو،

آج آپ ہندوستان میں کارڈ سے ادائیگی کیسے کرتے ہیں ؟ یہ نظام ان معیارات پر چلتا ہے جو کہیں اور ڈیزائن کیے گئے تھے ۔ ہم نے ان معیارات اور اصولوں کو اپنایا جو دوسروں نے بنائے تھے ۔ اس وقت ہمارے پاس اپنا کوئی متبادل نہیں تھا ۔ لیکن اب ہمارے پاس متبادل موجود ہے ۔ اب ہم اپنے قوانین اور معیارات خود طے کرسکتے ہیں  اور انہیں دنیا سے جوڑ سکتے ہیں ۔ مجھے آپ سب پر پورا اعتماد ہے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں ۔

دوستو ،

ٹیکنالوجی شمولیت کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے ۔ اور یو پی آئی نے اس کا مظاہرہ کیا ہے ۔ جب بات فنٹیک کی ہو تو اس کی منفرد خصوصیت اس جگہ تک پہنچنا ہونی چاہیے جہاں روایتی ماڈل نہیں پہنچ سکتے تھے ۔ جہاں روایتی بینک نہیں پہنچ سکتے تھے ، جہاں بینک کی شاخیں نہیں پہنچ سکتی تھیں ، یو پی آئی بینکنگ نظام کو اس جگہ ، اس شخص تک لے گیا ہے ۔

دوستو ،

آج فنٹیک مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ صرف ادائیگیاں ہیں ۔ لیکن اب ہمیں اگلے درجے کی طرف بڑھنا چاہیے  اور تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے ۔ فنٹیک مارکیٹ میں ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ کریڈٹ ٹرانزیکشنز کا حصہ بڑھنا چاہیے ، بیمہ کا حصہ بڑھنا چاہیے ، بچت ، سرمایہ کاری اور پنشن کا حصہ بڑھنا چاہیے ۔

دوستو،

مجھے یقین ہے کہ فنٹیک ملک کی اس طاقت کو سامنے لا سکتا ہے جو اب بھی روایتی مالیاتی ماڈلز کی پہنچ سے باہر ہے ، یا جس پر مناسب طریقے سے توجہ نہیں دی جا رہی ہے ۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے اس طاقت کو سامنے لانا بہت ضروری ہے ۔

دوستو ،

’پی ایم سواندھی‘ کی کامیابی میں اس کا اثر پہلے ہی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ہمارے ریڑھی پٹری والے شہروں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ۔ لیکن وہ ملک کے بینکنگ نظام سے باہر تھے ، رسمی کریڈٹ نظام سے باہر ۔ پی ایم سواندھی نے لاکھوں خوانچہ فروشوں کو باضابطہ نظام سے جوڑا ۔ اور اب ان شراکت داروں کے پاس سواندھی کریڈٹ کارڈ بھی ہے-اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس باضابطہ کریڈٹ تک رسائی کا ایک ذریعہ ہے ۔ اورجائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان مستفیدین کی اوسط سالانہ آمدنی میں 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے ۔ صرف یہی نہیں ، ان کےکنبوں  کے رہائش ، غذائیت ، صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور بچوں کی تعلیم میں بہتری آئی ہے ۔ اس لیے حکومت نے اس اسکیم کو 2030 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

دوستو ،

اگر یو پی آئی موجود نہ ہوتا  تو پی ایم سواندھی نے یہ کامیابی حاصل نہ کی ہوتی ۔ یو پی آئی نے اس اسکیم کی کامیابی میں بہت بڑا رول ادا کیا ہے ۔ اس تجربے سے سیکھتے ہوئے ہمیں معاشی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے لیے فنٹیک کی صلاحیت کا استعمال کرنا چاہیے ۔ میں آپ کو سرمایہ اور قرض کی دنیا سے ایک مثال دیتا ہوں ۔ ایک بہن ہے جو ایک چھوٹی سی دوکان چلاتی ہے ۔ وہ ہر روز ڈیجیٹل ادائیگیاں وصول کرتی ہے ۔ اب اس کی آمدنی اور اخراجات ایک واضح  مثال پیش کرتے ہیں ۔ اس کا کاروبار اچھا چل رہا ہے ۔ وہ اس سطح سے آگے بڑھ گئی ہے جہاں چھوٹا سرمایہ کافی تھا ۔ اب اسے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے سامان ، آلات کی ضرورت ہے  اور اس کے لیے اسے تھوڑی اور رقم کی ضرورت ہے ۔ یہ بہت بڑا سرمایہ نہیں ہے ۔ اور اس کا کاروبار اب بھی اتنا چھوٹا ہے کہ روایتی کریڈٹ ماڈل اس کی مؤثر طریقے سے کارآمد ثابت نہیں ہوسکتے ۔ ایسے بہت سے کاروبار ہیں جن کی ضروریات کا فنٹیک کے ذریعہ تجزیہ ،تخمینہ اور حل حاصل کیا جاسکتاہے۔ اور ایسے کاروباروں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔

دوستو ،

ٹیکنالوجی ہمیں ایسے کاروباروں کی اقتصادی سرگرمیوں کا مطالعہ کرنے اور ان کے لیے کیوریٹڈ ماڈل ڈیزائن کرنے میں مدد کر سکتی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ فنٹیک کا اگلا باب یہاں لکھا جائے گا ۔ ہم نے ادائیگیوں میں رفتار اور پیمانے کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اب ہمیں عدم ادائیگی کے لین دین کا حصہ بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے ۔ مثال کے طور پر ، ڈیلیوری پارٹنر ، یا کوئی چھوٹا کام کرنے والا شخص-وہ ہر ماہ کماتا ہے ، لیکن اسے بچت اور پنشن کی سہولیات جیسی خدمات تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔ فنٹیک ایسے لوگوں کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے ۔ اسی طرح فنٹیک انشورنس سہولیات اور دیگر مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان بنا سکتا ہے ۔ ان سب کو اتنا ہی آسان ، آسان اور قابل رسائی بنایا جا سکتا ہے جتنا کہ آج کیو آر کوڈ سے ادائیگی کرنا  ہے۔

دوستو ،

اکیسویں صدی کی پہلی سہ ماہی ختم ہو چکی ہے ۔ اب ہم سال 2026 میں ہیں ۔ دوسری سہ ماہی ہمارے لیے اور بھی نئے امکانات لے کر آئی ہے ۔ ایجنٹ اے آئی ، ٹوکنائزیشن ، کوانٹم-ایسی ٹیکنالوجیز مالیاتی شعبے میں امکانات کے نئے دروازے کھول رہی ہیں ۔ اب ہمارے سامنے چیلنج یہ ہے کہ ان امکانات کو حقیقی اثرات میں کیسے تبدیل کیا جائے ۔ اور اس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ ہماری فنٹیک کمپنیاں اپنے لیے کچھ کام طے کریں ۔ اور میں آپ کے سامنے کچھ تجاویز رکھنا چاہتا ہوں ۔ سب سے پہلے-ہمیں ہندوستان میں سائبر سیکورٹی کو اعلی درجے کا بنانا چاہیے ۔ دوسرا-ہماری صنعت کے پاس ڈیٹا کے تحفظ کے اپنے اخلاقی معیارات ہونے چاہئیں ۔ تیسرا-ہمیں ایک مضبوط فنٹیک ریگولیٹر-انڈسٹری انوویشن ایکو سسٹم بنانا چاہیے ۔ اور چوتھا-ہمارے پاس فنٹیک صارفین کے تحفظ سے متعلق انڈیکس ہونا چاہیے ، جس کی بنیاد پر ہر کمپنی کی درجہ بندی میں شفافیت آ سکتی ہے ۔ اگر ہم ان پیمانوں پر خود کو آزمائیں تو ہندوستان کا فنٹیک سیکٹر بے شمار امکانات کا گیٹ وے بن سکتا ہے ۔ ہمارے پاس تجربہ ہے ، اور ہمارے پاس اسے زمینی سطح پر نافذ کرنے کا طریقہ ہے ۔ اس لیے ہمیں تیزی سے کام کرنا چاہیے ۔

دوستو ،

ڈیجیٹل انڈیا کی کامیابی کی کہانی اب ایک نئے باب کے لیے تیار ہے ۔ ہماری فنٹیک کہانی کی اب تک کی کامیابی پیمانے ، دائرہ کار ، محفوظ نظام ، ٹیکنالوجی کی ہرایک تک یکساں رسائی اور عوامی اعتماد رہی ہے ۔ ان بنیادی اقدار کو ذہن میں رکھتے ہوئے فنٹیک سیکٹر کو اگلی نسل کی اختراعات پر توجہ دینی چاہیے ۔ اس اپیل کے ساتھ میں ایک بار پھر آپ سب کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ بہت بہت شکریہ !

 

 

********

 (ش ح ۔ش ب  ۔ج ا )

U. No.3183