پی ایم انڈیا

نئیدہلی۔19مئی، 2018؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی آج دورہ جموں و کشمیر کے پہلے مرحلے میں لیہہ پہنچے۔ انہوں نے لیہ میں 19ویں کشک باکولا رپنوشے کی پیدائش کی صد سالہ یوم تقریبات کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں انہوں نے زوجیلا سرنگ سے متعلق کام کی ابتدا کے موقع پر ایک تختی کی نقاب کشائی کی۔
14 کلومیٹر لمبی سرنگ ہندوستان کی سب سے لمبی سڑک سرنگ اور ایشیا کی سب سے لمبی دو طرفہ سرنگ ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر قیادت اقتصادی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اس سال 6800 کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہ – 1 اے سیکشن پر بالتال اور مینا مارگ کے درمیان اس سرنگ کی تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کو منظوری دی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر، کارگل اور لیہہ کے درمیان سبھی موسم میں آمدو رفت کی سہولت فراہم ہوگی۔ اس کی تعمیر سے زوجیلا سرنگ کو پار کرنے میں صرف پندرہ منٹ لگیں گے جب کہ اس وقت اسے پار کرنے میں ساڑھے تین گھنٹے لگتے ہیں۔ اس سے ان علاقوں میں سماجی اور ثقافتی اور معاشی پیش رفت کا راستہ ہموار ہوگا۔
اس موقع پر ایک بڑے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 19ویں کشک باکولا رینپوشے کی عظیم خدمات کا ذکر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمات میں وقف کر دی تھی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے تینوں حصوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر 25000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ کو حاصل کرنے جا رہا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست کے عوا م پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(
U-2654,
We remember the rich contribution of the 19th Kushok Bakula Rinpoche. His was a life dedicated to serving others: PM @narendramodi https://t.co/Excpd7HkDI
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2018
19th Kushok Bakula Rinpoche distinguished himself as an outstanding diplomat. During my Mongolia visit I witnessed the goodwill he has in that country: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2018
I am happy that today, I am visiting 3 regions of Jammu and Kashmir. After my visit to Leh, I will be going to Srinagar and there after to Jammu: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2018
Jammu and Kashmir is going to get development projects worth Rs. 25,000 crore. These projects will have a positive impact on the people of the state: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2018
There is great scope for agricultural growth across the state of Jammu and Kashmir. This state can play a key role when it comes to helping further holistic healthcare: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) May 19, 2018