پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔ 08 اپریل 2018؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
ویٹ لفٹنگ مقابلے میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں رگالا وینکٹ راہل کے گولڈ میڈل جیتنے پر فخر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ویٹ لفٹر کی غیرمعمولی کامیابیاں مزید نوجوانوں میں ویٹ لفٹنگ کے تئیں دلچسپی پیدا کریں گی۔
خواتین کے 69 کلوگرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی کھلاڑی پونم یادو کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ویٹ لفٹنگ میں پونم یادو کا شوق اور سچی لگن قابل تحسین ہیں۔ نشانے بازوں کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے نشانے باز 2018 کے دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی کے مقابلوں میں مخصوص حیثیت حاصل کر رہے ہیں۔ منو بھاسکر کی غیرمعمولی پیش رفت مسلسل جاری ہے اور انہوں نے خواتین کے 10 میٹر کے ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و قوم کو سرخرو کیا ہے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
خواتین کے 10 میٹر کے ایئر پسٹل مقابلے میں حنا سدھو کے گولڈ میڈل جیتنے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے وزیراعظم نے حنا سدھو کو مبارکباد اور ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
یاد رہے کہ ہونہار اور باصلاحیت نشانے باز روی کمار نے مردوں کے دس میٹر کے ایئر رائفلز نشانے بازی کے مقابلے میں برونز میڈل جیتا ہے۔ وزیراعظم نے روی کمار کی اس کامیابی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ روی کمار کی اس کامیابی پر ہر ہندوستانی کو فخر ہے۔ اس جواں سال نشانے باز نے کھیل کود کے شعبے کی زبردست خدمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(
U-1990
Proud of Ragala Venkat Rahul for the Gold. I am sure the exceptional success of our weightlifters will motivate more youngsters to pursue weightlifting: PM @narendramodi #GC2018 pic.twitter.com/R1MAZXTwLr
— PMO India (@PMOIndia) April 7, 2018
India congratulates Punam Yadav for winning the Gold Medal in the 69 Kg women’s weightlifting event. Her dedication towards weightlifting is truly admirable: PM @narendramodi #GC2018 pic.twitter.com/cdVj0jr6WD
— PMO India (@PMOIndia) April 8, 2018
Our shooters are distinguishing themselves at the 2018 Commonwealth Games. Manu Bhaker continues her stupendous form and bags a Gold in the women’s 10m Air Pistol event. Congratulations to her: PM @narendramodi #GC2018 pic.twitter.com/Srqozik5nu
— PMO India (@PMOIndia) April 8, 2018
Delighted that Heena Sidhu won the Silver in the women's 10m Air Pistol event. Congratulations to her and best wishes for her future endeavours: PM @narendramodi #GC2018 pic.twitter.com/eyUbu5BjBn
— PMO India (@PMOIndia) April 8, 2018
The promising shooter Ravi Kumar has won the Bronze in the men's 10m Air Rifle event. Every Indian takes pride in his accomplishment. This young shooter has made a rich contribution towards sports: PM @narendramodi #GC2018 pic.twitter.com/UpUs56Wtm6
— PMO India (@PMOIndia) April 8, 2018