پی ایم انڈیا

نئیدہلی۔25؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 24 ستمبر2019 کو، سوچھ بھارت ابھیان کے صلے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے گلوبل گول کیپر ایوارڈ حاصل کیا ۔ ایوارڈ کی تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے اجلاس سے الگ منعقدہ ہوئی۔
وزیراعظم نے اس ایوارڈ کو اُن بھارتیوں کے لئے وقف کیا جنہوں نے سوچھ بھارت ابھیان کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی اور اپنے روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنایا۔
وزیراعظم نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا ’’سوچھ بھارت مشن کی کامیابی بھارت کے عوام کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے اسے اپنی تحریک بنایا اور مقررہ نتائج کےحصول کو یقینی بنایا‘‘۔
مہاتماگاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر اسے ذاتی طور پر ایک اہم لمحہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان ایک ثبوت ہے کہ جب 130 کروڑ بھارتی کوئی عزم کرتے ہیں تو کسی بھی چنوتی پر غلبہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت سوچھ بھارت کے ، مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے میں قابل تعریف پیش رفت کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ’’پچھلے پانچ سال میں گیارہ کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ، اس مشن سے ملک کے زیادہ تر غریب عوام اور خواتین کو فائدہ ہوا ہے‘‘۔ صفائی ستھرائی اور صحت میں بہتری لانے کے علاوہ گیارہ کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر سے گاؤوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی بڑھاوا ملا ہے۔
عالمی صفائی ستھرائی میں شمولیت کو بہتر بنانے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دیگر ملکوں کےساتھ بھی اپنی مہارت اور تجربات کے لین دین کے لئے تیار ہے تاکہ صفائی ستھرائی کی وسعت میں اضافے کے تئیں اجتماعی کوشش کی جاسکے۔
وزیراعظم نے فٹ اِنڈیا موومنٹ اور جل جیون مشن جیسی مہم کے طور پر اپنائی جانے والی تحریکوں کے ذریعے روک تھام سے متعلق حفظان صحت کے تئیں بھارت کی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔اس ۔ع ن
U-4333
Thankful to the @gatesfoundation for recognising India’s strides in cleanliness. https://t.co/dfE85tPSvE
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
I dedicate the Global Goalkeeper Award, conferred by the @gatesfoundation, to the 130 crore people of India and the collective endeavours of our nation to improve cleanliness.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
It makes me most happy that India’s successes in sanitation have helped women and children the most. pic.twitter.com/Va4QKMY3tv
The @gatesfoundation has honoured me with the Global Goalkeeper Award at a time when the world is marking Mahatma Gandhi’s 150th birth anniversary and when India has made remarkable progress in fulfilling his dream of a Swachh Bharat. pic.twitter.com/7P2rLQveh1
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
The success of the Swachh Bharat Mission is due to the people of India. They made this their own movement and ensured the desired results were attained. pic.twitter.com/eVUX46IxUe
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
India is ready to share best practices with other nations so that we can collectively work to improve global sanitation coverage. pic.twitter.com/yXWbYr1JZO
— Narendra Modi (@narendramodi) September 25, 2019
इसी उम्मीद के साथ बिल एंड मिलिंडा गेट्स फाउंडेशन के तमाम साथियों को, इस अवॉर्ड के लिए और यहां मौजूद बाकी साथियों को फिर से धन्यवाद के साथ मैं अपनी बात समाप्त करता हूं।: PM
— PMO India (@PMOIndia) September 25, 2019