Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے قدیم بھارتی سلے ہوئے جہازکی تکنیک سے تیار کردہ آئی این ایس وی کونڈنیہ کی تعریف کی ہے، جو اپنی پہلی بحری سفر کا آغاز پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے کر رہی ہے


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آئی این ایس وی کونڈنیہ کو حقیقت کا  جامہ پہنانے  میں اپنی انتھک محنت اور لگن کا مظاہرہ کرنے والے ڈیزائنرز، کاریگروں، جہاز سازوں اور بھارتی بحریہ کو مبارکباد دی ہے، جو پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے اپنے پہلے بحری سفر پر روانہ ہو رہی ہے۔جناب مودی نے کہا کہ آئی این ایس وی کونڈنیہ قدیم بھارتی سلے ہوئے جہاز کی تکنیک سے تیار کی گئی ہے، جو بھارت کی شاندار بحری روایات کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا،میں عملے کے لیے محفوظ اور یادگار سفر کی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جب وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے تک ہمارے تاریخی روابط کو ازسرِنو دریافت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آئی این ایس وی کونڈنیہ پوربندر سے مسقط، عمان کے لیے اپنے پہلے بحری سفر کا آغاز کر رہی ہے۔ قدیم بھارتی سلے ہوئے جہاز کی تکنیک سے تیار کردہ یہ جہاز بھارت کی بھرپور بحری روایات کو نمایاں کرتا ہے۔ میں اس منفرد جہاز کو حقیقت کا جامہ پہنانے کے لیے ڈیزائنرز، کاریگروں، جہاز سازوں اور بھارتی بحریہ کی لگن اور محنت کو سراہتا ہوں۔ میں عملے کے لیے محفوظ اور یادگار سفر کی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں، جب وہ خلیجی خطے اور اس سے آگے تک ہمارے تاریخی روابط کو دوبارہ دریافت کرتے ہیں۔

****

ش ح۔۔ا ک۔ر ب

Uno-4003