پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔21 اکتوبر 2017؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل گجرات کا دورہ کریں گے۔
گھوگھا میں ایک میٹنگ کے دوران وزیراعظم گھوگھا اور دہیج کے درمیان فیری سروس کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے۔ اس سروس سے گھوگھا اور سوراشٹر کے درمیان سفر میں لگنے والے سات سے آٹھ گھنٹے کے وقت میں کمی آئے گی اور سفر ایک گھنٹہ میں ہوگا۔ جب یہ سروس مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے گا تو اس کا گاڑیوں کے نقل و حمل میں بھی آسانی پیدا ہوگی۔ وزیراعظم گھوگھا سے دہیج تک اس سروس کا پہلا آبی سفر کریں گے۔ اس سفر کے اختتام پر وزیر اعظم دہیج میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔
گھوگھا میں ایک عوامی جلسے میں وزیراعظم سرووتم کیپٹل فیڈپلانٹ کا افتتاح کریں گے۔
دہیج سے وزیراعظم ودودرا کا سفر کریں گے۔ وہاں ایک عوا می جلسے میں وہ ودودرا سٹی کمانڈ کنٹرول سینٹر، وگھوڈیا ریجنل واٹر سپلائی اسکیم اور ودودرا میں بینک آف برودا کے نئے ہیڈ آفس کی عمارت ملک کو وقف کریں گے۔
وزیراعظم پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستفید ہونے والے افراد کو گھروں کی چابیاں سپرد کریں گے۔ وہ متعدد بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح)
21.10.2017
U – 5274
Ghogha-Dahej Ferry Service will boost connectivity and infrastructure in Gujarat. pic.twitter.com/Hed5BoaT9V
— Narendra Modi (@narendramodi) October 21, 2017