Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 53 کلوگرام آزاد طرز کشتی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انتم پنگھال کو مبارک باد دی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں خواتین کے 53 کلوگرام آزاد طرز کشتی کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انتم پنگھال کو مبارک باد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ان کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاندار مظاہرہ کیا۔

جناب مودی نے انتم پنگھال کے لیے مسلسل کامیابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کریں گی اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی ترغیب دیں گی۔

وزیرِ اعظم کے دفتر نے ایکس پر تحریر کیا:

’’ایشیائی کھیلوں میں انتم پنگھال کا چاندی کا تمغہ واقعی مثالی ہے! خواتین کے 53 کلوگرام آزاد طرز کشتی کے مقابلے میں شاندار کارکردگی پر انہیں مبارک باد۔ دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی ملک کے لیے مزید اعزازات حاصل کرتی رہیں اور دیگر کھلاڑیوں کو ترغیب دیتی رہیں: وزیرِ اعظم نریندر مودی‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4600