Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی 25 سالہ خدمات مکمل ہونے پر جمہوریہ قازقستان کے صدرِ جمہوریہ کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے قازقستان کے صدرِ جمہوریہ جناب قاسم جومارٹ توقایف کا، حکومت کے سربراہ کے طور پر قوم کی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ وہ قازقستان کے ساتھ قریبی دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

”صدر ٹوکایف، آپ کی نیک تمناؤں کے لیے شکریہ۔ میں قازقستان کے ساتھ اپنی گہری دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔“

@TokayevKZ

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 4865