Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو جی کو اپنی سالگرہ کی مبارکباد دینے پر اظہارِ تشکر کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے محترم صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی کو ان کی گرمجوشی سے بھری سالگرہ کی مبارکباد پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ایک ترقی پسند، خوشحال، آتمِ نربھر اور وِکست بھارت کی تعمیر کے عزم کے ساتھ ملک نئی توانائی اور زیادہ تیز رفتاری سے مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ قومی تعمیر کے اس سفر میں محترم صدرِ جمہوریہ کی رہ نمائی اور تحریک ناقابلِ قدر ہے اور عوامی خدمت کی کوششوں کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو جی، آپ کی   پر خلوص مبارکباد کے لیے بہت بہت شکریہ۔ ترقی پسند، خوشحال، آتمِ نربھر اور وِکست بھارت کی تعمیر کے عزم کے ساتھ ہم نئی توانائی اور تیز رفتاری سے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔

قومی تعمیر کے اس سفر میں آپ کی رہ نمائی اور تحریک ہمارے لیے انمول ہیں۔ ان سے عوامی خدمت کی ہماری کوششوں کو مزید قوت ملتی ہے۔ عوامی شرکت کے ساتھ بھارت کی شاندار وراثت اور جدید ترقی کے سنگم سے ہم ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے عہدبستہ ہیں۔

@rashtrapatibhvn

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 3750