Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا، جس میں دنیا کو متاثر کرنے میں بہادری اور ہمت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  اسنسکرت سبھاشیتم کا اشتراک کیا، جس میں بہادری کی اہمیت اور ایک بہادر شخص کے پوری دنیا پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بہادری اور  حوصلہ وہ سرمایہ ہے جس سے ہر مشکل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی ہمت اور خود اعتمادی اس سلسلے میں تحریک کا ذریعہ ہے۔

وزیر اعظم نے  ایکس  پر لکھا

‘‘بہادری اور  حوصلہ وہ سرمایہ ہے جس سے ہر مشکل کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کے نوجوانوں کی ہمت اور خود اعتمادی اس کی ترغیب دیتی ہے۔

 

एकेनापि हि शूरेण पादाक्रान्तं महीतलम्।

क्रियते भास्करेणेव स्फारस्फुरिततेजसा ॥‘‘

 

جس طرح سورج پوری زمین کو اپنی تیز اور وسیع روشنی سے منور کرتا ہے، اسی طرح ایک بہادر انسان اپنی بہادری سے پوری زمین کو متاثر کر سکتا ہے۔

 

*****

ش ح – ظ الف ع ن  

UR No. 4299-A