Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلچر، آسام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر اپنے خطاب کی چند جھلکیاں ساجھا کیں

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سلچر، آسام میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر اپنے خطاب کی چند جھلکیاں ساجھا کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آسام کے شہر سلچر میں مختلف النوع ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھے جانے اور افتتاح کے موقع کی چند جھلکیاں ساجھا کیں۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ وادیٔ براک، وہ سرزمین جس کی شناخت اس کی ثقافت اور رونق سے ہوتی ہے ، کا دورہ  ان کے لیے ہمیشہ ایک ازحد خاص تجربہ  ہے۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا:

’’آج جس شیلانگ-سلچر ہائی اسپیڈ گلیارے کا بھومی پوجن ہوا ہے، یہ سلچر کو میزورم، منی پور اور تری پورہ سے مربوط کرے گا۔ اس کا فائدہ آسام سمیت مکمل شمال مشرق کے ہمارے کاشتکار بھائی بہنوں کو بھی ہوگا۔‘‘

’’گذشتہ ایک دہائی میں ہماری حکومت کی کوششوں سے آسام میں آئندہ پیڑھی کی تکنالوجی سے جڑا ایکو سسٹم اور ٹیلنٹ تیار ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طبی تعلیم کا مضبوط نیٹ ورک بننے سے یہاں کے نوجوانوں کے سامنے مواقع  کا نیا آسمان کھلا ہے۔‘‘

’’سلچر میں بڑی تعداد میں آئے آسام کے اپنے پریوار جنوں کا جوش و خروش بتاتا ہے کہ دوہرے انجن والی حکومت کے ترقیاتی کاموں میں ان کا پختہ یقین ہے۔‘‘

**********

 

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4069