Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم مودی نے 80ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں

وزیر اعظم مودی نے 80ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب کی جھلکیاں ساجھا کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 80ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں 2047 تک ‘وکست بھارت’ بننے کی سمت میں بھارت کے سفر کو نمایاں کیا گیا۔ ملک کی بے مثال ترقی، عالمی بحرانوں کے دوران لچک اور پختہ ارادے، اور ‘آتم نربھر بھارت’ کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے ترقی کے کلیدی ستونوں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، خواتین کی قیادت میں ترقی، اور ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے درکار اجتماعی عزم پر زور دیا۔ ملک کی ہمہ جہت ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ملک ‘سپت دھارا کے طاقتور فریم ورک کے ذریعے ایک نئی رفتار حاصل کرنے اور مزید بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں کے ذریعہ وزیر اعظم نے کہا:

’’لال قلعہ پر ایک یادگار یوم آزادی! یہ دن ہمیں ان لوگوں کی شجاعت اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمیں آزادی دلائی۔ اس کے ساتھ ہی، یہ دن ایک ‘وکست بھارت’ کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ خدا کرے کہ ہمارا ترنگا ہمیشہ ہمیں ہر چنوتی پر قابو پانے ، اتحاد کے رشتوں کو مضبوط کرنے اور خود کو ملک کے لیے وقف کرنے کی ترغیب دیتا رہے۔‘‘

’’ لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریبات کی مزید چند جھلکیاں ملاحظہ کریں۔‘‘

’’ ہمارا ہدف طے ہے… 2047 تک ایک ‘وکست بھارت’ بننا۔ گزشتہ 12 برسوں کے دوران، بھارت کی ترقی کی رفتار اور پیمانہ بے مثال رہا ہے۔ آج، بھارت نئی خود اعتمادی اور پختہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ دنیا بھی بھارت کی اس تیز رفتاری کی شاہد ہے۔‘‘

’’ایک ‘وکست بھارت’ کا ‘آتم نربھر بھارت’ ہونا بھی لازمی ہے۔ پائیدار طاقت اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ یہی ‘میک ان انڈیااور ‘ووکل فار لوکل کے پس پشت پختہ عزم ہے۔ یہ تبدیلی اب واضح طور پر نظر آنے لگی ہے۔ بھارت سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا ایک مکمل ایکو سسٹم تیار کر رہا ہے۔ سیمی کنڈکٹر پلانٹس شروع ہو چکے ہیں، چپس کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے اور آنے والے برسوں میں مزید پلانٹس میں پروڈکشن متوقع ہے۔ ہم اہم معدنیات کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔‘‘

’’’نو گو‘ سے ’گو اَہیڈ‘ تک۔۔۔‘‘

’’ہتھیاری نکسلی تو گئے، لیکن دماغی نکسل معاشرے کو غلط راہ پر گھسیٹنے کے لیے طرح طرح کے داؤ آزما رہے ہیں۔ انہیں پہچان کر الگ تھلگ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی نوجوان نسل کو ترقی یافتہ ملک بنانے کی قومی دھارا سے جوڑنا ہوگا۔‘‘

’’غریب اور متوسط طبقے کے کنبوں پر کوچنگ کلاسیز کا معاشی بوجھ نہ آئے، اس لیے ہم نے نوجوانوں کے لیے مختلف امتحانات کی مفت آن لائن کوچنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سمت میں ہم ایک مضبوط نیٹ ورک بھی کھڑا کرنے والے ہیں۔‘‘

’’2036 کے اولمپک کو دیکھتے ہوئے ملک کے مواضعات سے لے کر شہروں تک ٹیلنٹ کی تلاش کی ایک بڑی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے تحت 5 سے 15 برس کے بچوں کی کھیل کود کی صلاحیت کو خصوصی تربیت سے نکھارا جائے گا۔‘‘

’’بحران کے وقت ہی بھارت کی حقیقی طاقت کا امتحان ہوا ہے۔ کووِڈ-19 کی وبا سے لے کر یوکرین اور مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال تک، بھارت کے حوالے سے کئی طرح کے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے۔ لیکن، گزشتہ دہائی میں بھارت نے جو صلاحیتیں پیدا کیں، انہوں نے ان تمام خدشات کو غلط ثابت کرنے میں ہماری مدد کی۔ ہم نے ہمیشہ غریب خاندانوں اور کسانوں کو کسی بھی قسم کے دباؤ کے مکمل اثرات سے بچانے کے لیے کام کیا ہے۔ ہماری تیاریوں نے ایک غیر یقینی دنیا کا سامنا کرنے کی ہماری صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔‘‘

’’آج بھارت کے پاس مستحکم سیاسی مینڈیٹ ، مستحکم حکومت، فعال جمہوریت، مضبوط نظام عدل اور ہم سب کو سمت دینے والا آئین ہے۔ اسی لیے دنیا بھر میں آج بھارت کی عزت تیزی سے بڑھ  رہی ہے۔‘‘

 

’’ملک کو طاقت کی سپت دھارا سے نئی رفتار اور نئی بلندی حاصل ہونے والی ہے:

1۔ مینوفیکچرنگ کی قوت

2۔ زراعت اور خوراک ڈبہ بندی‘‘

3۔ تکنالوجی اور اختراع

4۔ گتی شکتی

5۔ دفاعی قوت

6۔ سبز معیشت اور نیلگوں معیشت

7۔ ثقافتی قوت ‘‘

’’ملک کی ماترو شکتی کو سلام کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے میں ایک مرتبہ پھر درخواست کرتا ہوں کہ وہ خواتین ریزرویشن کو جلد سے جلد نافذ کرانے کے لیے آگے آئیں۔‘‘

’’ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کو لے کر تمام اہل وطن، خصوصاً نوجوان ساتھیوں سے میری یہ مؤدبانہ گذارش ۔۔۔‘‘

’’وقت ہمارا ہے، موقع ہمارا ہے۔ عزم ہمارا ہے۔۔۔ آیئے، مل کر وکست بھارت بنائیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2163