Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیل 2018میں نمایاں کارکردگی کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباددی


 

نئیدہلی،04ستمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیل 2018 میں کھیل کو د کے  مثالی  مظاہرے کے لئے ہندوستانی کھلاڑیوں کی ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔

          وزیراعظم نے اپنی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ’’ایشیائی کھیل 2018 کے اختتام پر  میں ایک بار پھر ہندوستانی کھلاڑیوں کو  ان کھیلوں میں  اپنے فن کا مثالی مظاہرہ  پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔2018  کے یہ کھیل ایشیائی کھیلوںکی تاریخ میں ہندوستان کے لئے سب سے بہتر ثابت ہوئے ہیں ۔ان کھیلوںمیں حصہ لینے والے ہر ہندوستانی ایتھلیٹس کو اس پر فخر ہے  کہ اس نے اپنے کھیل  کے مثالی مظاہرے سے اپنے ملک ہندوستان کو فخر وانبساط  کے مواقع فراہم کئے ۔ ہم نے ایشیائی کھیل 2018  کے ہر مقابلے میں  اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے ، جن میں  ہماری کامیابیوں  کی ازحد ستائش کی گئی ہے اور ماضی میں ہم جن میں زیادہ کامیاب نہیں رہے تھے  ، یہ اپنے آپ میں ایک  انتہائی مثبت   اشارہ ہے  اور ہندوستان کی کھیل کودکی دنیا کے لئے انتہائی خوش آئند ہے ۔‘‘

          ’’میں اس موقع پر ہندوستانی کھلاڑیوں کے تربیت کار کوچز  ، معاون عملے ، کھلاڑیوں کے سرپرستوں  ، کنبوں اور ان کےدوستوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ہمارے چیمپینز کی مسلسل حمایت کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ ! ہمارے ایتھلیٹس کی مستقبل کے لئے انتہائی              نیک خواہشات‘‘

          ’’اس قدر یادگار ایشیائی کھیل 2018  کی میز بانی کے لئےصدر مملکت انڈونیشیا جناب جوکو وڈوڈو اوران کے عوام کو مبارکباد۔ ان کھیلوں میں ایتھلیٹس نے اپنے فنون کے مثالی مظاہرے کئے ہیں اور کھیل کے جذبے کو شاندار طریقے سے برقرار رکھا ہے ۔‘‘

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-4558