Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی  رام چندرن کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے بھارت رتن ڈاکٹر ایم جی رام چندرن (ایم جی آر) کو ان کی پیدائش کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک بیان میں وزیر اعظم نے ایم جی آر کے کثیر جہتی ورثے کی ستائش کی، اور تمل ناڈو کی سماجی – اقتصادی ترقی میں ان کے یادگار کردار اور تمل ثقافت کو عالمی سطح پر لے جانے میں ان کے کردار کواجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر علیحدہ علیحدہ پوسٹوں میں کہا:

’’ممتاز شخصیت ایم جی آر کو ان کی جینتی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کررہا ہوں۔ تمل ناڈو کی ترقی میں ان کا تعاون شاندار ہے۔ تمل ثقافت کو شہرت دلانے میں ان کا کردار بھی مساوی طور پر قابل ذکر ہے۔ ہم اپنے معاشرے کے لیے ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر  کرنے کے لیے ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔‘‘

எம்.ஜி.ஆரின் பிறந்தநாளில் அவருக்கு மரியாதை செலுத்துகிறேன். தமிழ்நாட்டின் முன்னேற்றத்திற்கு அவரது பங்களிப்பு மகத்தானது. தமிழ்க் கலாச்சாரத்தைப் பிரபலப்படுத்துவதிலும் அவரது பங்கு அதே அளவுக்குக் குறிப்பிடத்தக்கது. சமூகத்திற்கான அவரது தொலைநோக்குப் பார்வையை நனவாக்க நாங்கள் எப்போதும் பாடுபடுவோம்.

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:709