پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھگوان پرشورام جینتی کے موقع پر شہریوں کو مبارکباد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ بھگوان پرشو رام نے ہمیں ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور راہِ حق پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان پرشو رام بے مثال شجاعت اور دانائی کی علامت ہیں۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ بھگوان پرشورام کے آشیرواد سے، ہر دل نئی توانائی اور خوداعتمادی سے بھر جائے۔ انہوں نے یہ خواہش بھی ظاہر کی کہ بھگوان پرشورام کے آشیرواد سے ہر ایک کی زندگی خوشیوں، امن اور خوشحالی سے روشن ہو۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ؛
’’آپ سبھی کو بھگوان پرشو رام جینتی کی ڈھیروں نیک خواہشات۔ ان سے ہمیں ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے اور راہِ حق پر ثابت قدم رہنے کی ترغیب حاصل ہوتی ہے۔ بے مثال شجاعت اور دانائی کی علامت بھگوان پرشو رام کی مہربانی سے ہر دل میں نئی توانائی اور نئی خوداعتمادی پیدا ہو۔ ان کا آشیرواد سبھی کی زندگی کو خوشی، امن اور خوشحالی سے روشن کرے۔‘‘
आप सभी को भगवान परशुराम जयंती की ढेरों शुभकामनाएं। उनसे हमें अन्याय के विरुद्ध खड़े होने और सत्य के मार्ग पर अडिग रहने की प्रेरणा मिलती है। अतुलनीय पराक्रम और विवेक के प्रतीक भगवान परशुराम की कृपा से हर हृदय में नई ऊर्जा और नए आत्मविश्वास का संचार हो। उनका आशीर्वाद सभी के जीवन को…
— Narendra Modi (@narendramodi) April 19, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:6045