Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے جناب معروف رضا جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے صحافت کے شعبے میں ان کی میراث کا احترام کرتے ہوئے جناب معروف رضا جی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جناب معروف رضا جی نے صحافت کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب رضا نے دفاع، قومی سلامتی اور اسٹریٹجک امور پر اپنی گہری اور باریک بین سمجھ کے ذریعے عوامی گفتگو کو مزید مؤثر اور بامعنی بنایا۔

اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں ان کے انتقال پر دکھ ہوا ہے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتاہوں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر شیئر کیا:

‘‘جناب معروف رضا جی نے صحافت کی دنیا میں بھرپور تعاون کیا ۔  انہوں نے دفاع ، قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک امور کی اپنی باریک تفہیم سے عوامی گفتگو کو تقویت بخشی ۔  ان کے انتقال سے دکھ ہوا ۔  ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت ۔ ’’

********

ش ح۔ع ح۔ ج ا

U-3123