Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے سر مارک ٹلی ّکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم نریندر مودی نے صحافت کی بلند آواز سر مارک ٹلیّ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سر مارک ٹلی کا ہندوستان اور اس کے لوگوں کے ساتھ گہرا تعلق ان کے کاموں میں واضح طور پر جھلکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سر مارک کی رپورٹنگ اور بصیرت نے عوامی گفتگو پر ایک پائیدار نشان چھوڑا ہے ۔

وزیر اعظم نے سر مارک ٹلی کے سوگوار خاندان ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے X پر لکھا ؛

صحافت کی بلند آواز ، سر مارک ٹلی کے انتقال سے دکھی ہوں ۔ ہندوستان اور ہماری قوم کے لوگوں کے ساتھ ان کا تعلق ان کے کاموں میں جھلکتا تھا ۔ ان کی رپورٹنگ اور بصیرت نے عوامی گفتگو پر ایک پائیدار نشان چھوڑا ہے ۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور بہت سے مداحوں سے تعزیت ۔

*****

U.No:1074

ش ح۔ح ن۔س ا