Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے طلبہ کی لامحدود صلاحیتوں اور’پریکشاپہ چرچا‘کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے طلبہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’پریکشاپہ چرچا‘‘ کا مقصد طلبہ کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کو ذاتی ترقی اور کامیابی کے لیےبامعنیٰ طورپر بروئے کار لا سکیں۔

اس مناسبت سے وزیرِ اعظم نے سنسکرت کا ایک سُبھاشتم بھی شیئر کیا۔

विद्या वितर्को विज्ञानं स्मृतिस्तत्परता क्रिया। यस्यैते षड्गुणास्तस्य नासाध्यमतिवर्तते॥

سُبھاشتم میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ جو شخص علم، منطق، سائنس، حافظہ، برجستہ صلاحیت اور عملی سرگرمی سے آراستہ ہو، وہ ہر چیلنج پر قابو پا سکتا ہے اور ایسے شخص کے لیے کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ کیا:

अद्भुत प्रतिभा के धनी हमारे विद्यार्थियों में अपने सपनों को सच करने की पूरी क्षमता है। परीक्षा पे चर्चाका उद्देश्य भी यही है कि कैसे वे अपनी प्रतिभा और कौशल का सार्थक इस्तेमाल कर सकते हैं।

विद्या वितर्को विज्ञानं स्मृतिस्तत्परता क्रिया।

यस्यैते षड्गुणास्तस्य नासाध्यमतिवर्तते॥

******

( ش ح ۔ م ش ع۔ م ا )

Urdu.No-1929