Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے فلم ’بونگ‘ کی ٹیم کو بچوں اور گھریلو فلم زمرے میں بافٹا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی، اسے منی پور اور ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا


 برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے ای ای  بافٹا فلم ایوارڈز میں فلم’بونگ‘ کو بچوں اور گھریلو فلم زمرے میں فاتح قرار دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ای ای بافٹا فلم ایوارڈز میں چلڈرنز اینڈ فیملی فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ جیتنے پر فلم بونگ سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد دی۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ یہ کامیابی بالخصوص منی پور کے لیے بے حد مسرت کا لمحہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعزاز ملک میں موجود بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

بافٹا کی جانب سے اس اعلان سے متعلق ایکس پر کی گئی پوسٹ کے جواب میں جناب نریندر مودی نے کہا:’’فلم سے وابستہ تمام افراد کو مبارکباد۔ یہ یقیناً بے حد مسرت کا لمحہ ہے، خاص طور پر منی پور کے لیے۔ یہ ہمارے ملک میں موجود غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرتا ہے۔‘‘

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2919)