Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لوک سبھا میں دیے گیےاپنےبیان کی اہم باتیں شیئر کیں


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ،لوک سبھا میں دیے گئے اپنے بیان کی اہم باتیں مشترک کیں۔

ایکس پر سلسلے وار پوسٹ میں جناب مودی نے کہا؛

‘‘ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہمیں ملک کی نصف آبادی کو قوم کی تعمیر میں حصہ دار بننے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے ۔ وقت کی یہ اہم ضرورت ہے کہ ہماری ناری شکتی ملک کی پالیسی سازی کا حصہ بنے ۔ ’’

وزیر اعظم نے کہاکہ؛
پچھلے 30-25 برسوں میں ، لاکھوں خواتین نچلی سطح پر رہنما اور رائے ساز بن چکی ہیں ۔  لہذااب ان کی مخالفت کرنے والوں کو طویل عرصے تک اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی ۔
’’

انہوں نے کہا کہ؛

‘‘ملک کی خواتین کی طاقت کے لیے ریزرویشن دیا جاناقومی مفاد کا فیصلہ ہے ، جس میں مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں ہماری نیت دیکھیں گی ۔ لہذا اسے سیاسی نقطۂ نظر سے نہ دیکھیں۔’’

انہوں نے کہاکہ؛

‘‘ہمیں اس وہم وگمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ ہم ملک کی خواتین طاقت کو کچھ دے رہے ہیں ، بلکہ یہ ان کا حق ہے ۔  ہمارا جذبہ اس کاصلہ لینا نہیں بلکہ خواتین کو بااختیار بنانا ہے  ۔’’

 انہوں نے کہاکہ؛

ہمارے ملک میں ہنرکی کوئی کمی نہیں ہے ۔  ہمیں یقین ہے کہ وہ ایوان کے ساتھ ساتھ قوم کو بھی خوشحال بنانے میں اپنا قیمتی تعاون دیں گی ۔’’

 

****

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 5949