Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے مخطوطات کے تحفظ کے لیے آچاریہ شری کیلاش ساگر سوری گیان مندر کی کوششوں کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مخطوطات کے تحفظ کے لیے آچاریہ شری کیلاش ساگر سوری گیان مندر کی طرف سے کیے جا رہے کام کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا، ’’مجھے فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بہت ساری سرشار ٹیمیں ہیں جو اس کام کی قیادت کر رہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ آنے والی نسلیں ہماری شاندار تاریخ سے جڑی رہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

“مجھے آچاریہ شری کیلاش ساگر سوری گیان مندر کی طرف سے مخطوطات کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے کام کی ایک جھلک ملی۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے ملک میں بہت ساری سرشار ٹیمیں ہیں جو اس کام میں قیادت کر رہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ آنے والی نسلیں ہماری بھرپور تاریخ سے جڑی رہیں۔”

******

 

U.No:5177

ش ح۔ح ن۔س ا