پی ایم انڈیا
نئی دلّی ،29 مئی؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیدرلینڈز کی ملکہ ہر میجسٹی کوئن میکسیما سے ملاقات کی ۔
کوئن میکسیم اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ترقی کے لئے سرمایہ کی خصوصی ایڈووکیٹ کی حیثیت سے بھارت کے دورے پر آئی ہوئی ہیں ۔
وزیر اعظم مودی اورکوئن میکسیما نے گزشتہ چند برسوں کے دوران حکومت ہند کے ذریعہ اٹھائے گئے مالی اقدامات پر تبادلہ خیالات کیا جن میں جن دھن یوجنا ، پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجناشامل ہیں ۔ کوئن میکسیما نے ان اقدامات کے ذریعہ حاصل کردہ کامیابی کی ستائش کی ۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی مالی ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ کوئن میکسیما نے انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کو آپریشن ( آئی ٹی ای سی ) اسکیم کے ذریعہ اس سمت میں کی گئی کوششوں کی ستائش کی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u. 2809
Queen Máxima of the Netherlands met PM @narendramodi. pic.twitter.com/kpPZdwMTBh
— PMO India (@PMOIndia) May 28, 2018