Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کھیلو’ انڈیا ڈائیلاگ‘ کی جھلکیاں شیئر کیں

وزیر اعظم نے کھیلو’ انڈیا ڈائیلاگ‘ کی جھلکیاں شیئر کیں


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ’کھیلو انڈیا ڈائیلاگ‘ کی چند جھلکیاں شیئر کیں۔ وزیراعظم نے اس شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین، مرکزی کابینہ کے ارکان، وزرائے اعلیٰ اور لاکھوں ’مائی بھارت‘ رضاکاروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 29 اگست کو آنے والے قومی یوم کھیل کے موقع پر وہ ملک بھر کے نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ پوری برادری کو پیشگی نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ جناب مودی نے کہا –  ’’یہ دن مادر وطن کے عظیم سپوت میجر دھیان چند جی کو یاد کرنے کا دن بھی ہے۔‘‘

وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 ہندوستان  کے اولمپک سفر سے متعلق کچھ حقائق آپ سب کو حیران کر دیں گے۔

لہٰذا، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی توجہ بہترین کارکردگی کے حصول پر مرکوز کریں، اور ہم یہی کر رہے ہیں…

جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو کیا آپ رویہ میں تبدیلی نہیں دیکھ رہے ہیں؟

 

*****

ش ح ظ الف- ش ہ ب

UR No. 2692