Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گجرات کے کچھ میں ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے کچھ میں ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے سوگوار کنبوں کے تئیں اظہار تعزیت کیا اور مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم مودی  نے ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے اور زخمی کو 50000 روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم  نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛

گجرات کے کچھ میں ہوئے حادثے میں جانوں کے ضیاع کی خبر سے افسردہ ہوں ۔ اس حادثے میں اپنے اعزاء کو کھو دینے والوں کے تئیں میری جانب سے اظہار تعزیت۔ مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ہلاک ہونے والے ہر ایک شخص کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8088