Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے گنیش چترتھی کے موقع پر سنسکرت سبھاشتم شیئر کرکے بھگوان گنیش کے آشیروادکی کامنا کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گنیش چترتھی کے مبارک موقع پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وگن ہرتا بھگوان گنیش کی پوجا اور ان کا آشیرواد حاصل کرنے کا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی اور جوش و جذبہ پیدا کرے گا۔جناب مودی نے دعا کی کہ بھگوان گنیش کے آشیرواد سے سب کی کوششیں کامیاب ہوں اور ملک ترقی کی راہ پر مسلسل آگے بڑھتا رہے۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم بھی شیئر کیا-

मुदाकरात्तमोदकं सदा विमुक्तिसाधकं

कलाधरावतंसकं विलासिलोकरक्षकम्।

अनायकैकनायकं विनाशितेभदैत्यकं

नताशुभाशुनाशकं नमामि तं विनायकम्॥

اس سبھاشتم میں بھگوان شری ونا ئک کو نمن کیا گیا ہے، جن کے مقدس ہاتھوں میں’ مودک ‘سجے ہوئے ہیں؛ جو ہمیشہ نجات کی راہ پر چلنے والے سادھکوں کی رہنمائی کرتے ہیں؛ جن کی پیشانی پر چاند کا ہلال زینت بن کر سجتا ہے؛ جو پوری کائنات کے محافظ اور اس کے واحد اعلیٰ ترین پرمیشور ہیں؛ جنہوں نے گجاسور نامی عفریت کا خاتمہ کیا اور جو اپنے بھکتوں کو تمام دکھوں اور تکلیفوں سے فوری طور پر نجات دلاتے ہیں۔

وزیر اعظم نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’ملک کے عوام کو گنیش چترتھی کی بہت بہت مبارکباد۔وگن ہرتا بھگوان گنیش کے درشن اور پوجا کا یہ مبارک تہوار سب کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش و جذبہ پیدا کرے۔ ان کے الٰہی آشیرواد سے سب کی کوششیں کامیاب ہوں اور ملک مسلسل ترقی کی راہ پر آگے بڑھتا رہے، میری یہی دعا ہے۔ گنپتی باپا موریا!‘‘

मुदाकरात्तमोदकं सदा विमुक्तिसाधकं

कलाधरावतंसकं विलासिलोकरक्षकम्।

अनायकैकनायकं विनाशितेभदैत्यकं

नताशुभाशुनाशकं नमामि तं विनायकम्॥

*****

ش ح۔ م ع ن  ۔ ص ج

U. No-3394