Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی ایشیا کپ جیتنے پر ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیا کپ جیتنے پرہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے اعتماد، مستقل مزاجی اور شاندار جذبے کا بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ ٹیم کی یہ شاندار کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو مزیدبہتر کھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ترغیب دے گی۔

جناب مودی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا:

’’ہندوستانی کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ!

ایشیا کپ جیتنے پر خواتین کی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ پورے ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کے اعتماد، مستقل مزاجی اور شاندار جذبے کی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملی۔

امید ہے کہ یہ کامیابی ملک بھر کے لاکھوں نوجوانوں کو مزید بہترکھیلنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ترغیب دے گی۔‘‘

*****

ش ح۔ م ع ن  ۔ ص ج

U. No-3393