پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گوا کے ارپورا میں پیش آئے آتش زدگی کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔
وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ انہوں نے گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت اس سانحے کے متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛
’’گوا کے ارپورا میں پیش آیا آتش زدگی کا حادثہ ازحد غمزدہ کر دینے والا ہے۔ میرے خیالات و احساسات اس حادثے میں اپنے اعزا کو کھودینے والوں کے ساتھ ہیں۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد ازجلد صحتیاب ہوجائیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت جی سے صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ ریاستی حکومت متاثرین کو تمام تر ممکنہ امداد فراہم کر رہی ہے۔
@DrPramodPSawant ‘‘
The fire mishap in Arpora, Goa is deeply saddening. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. Spoke to Goa CM Dr. Pramod Sawant Ji about the situation. The State Government is providing all possible assistance to those…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2025
وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امدادی رقم ، اور مجروحین کو 50000 روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ کی؛
’’گوا کے ارپورا میں پیش آئے آتش زدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والے ہر ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی یک مشت امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF will be given to the next of kin of each deceased in the mishap in Arpora, Goa. The injured would be given Rs. 50,000: PM @narendramodi https://t.co/BcS0jYnvVx
— PMO India (@PMOIndia) December 7, 2025
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2566