پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 2 ستمبر 2026 کو تقریباً شام 4:30 بجے نئی دہلی کے سشما سوراج بھون میں وزارتِ جل شکتی کے محکمہ جاتی اجلاس کے اختتامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
یکم اور 2 ستمبر 2026 کو منعقد ہونے والا دو روزہ محکمہ جاتی اجلاس، محکمہ جاتی اجلاس کے اس سلسلے کا پہلا اجلاس ہے جس کا تصور وزیر اعظم نے ’’ٹیم انڈیا‘‘ کے جذبے کو مضبوط بنانے، باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کو مزید مستحکم کرنے اور مرکز و ریاستوں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے قومی ترجیحات کی اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کے لیے پیش کیا ہے۔ یہ اقدام اہم شعبہ جاتی ترجیحات پر مشترکہ طور پر غور و خوض کرنے اور ان کے نفاذ اور نتائج میں تیزی لانے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
یہ اجلاس مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی سیاسی قیادت اور اعلیٰ حکام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا، جہاں اہم ترجیحات پر غور و خوض، بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ، عمل درآمد سے متعلق چیلنجز کا جائزہ اور مقررہ مدت کے اندر قابلِ عمل منصوبے تیار کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد قومی اہداف کے لیے مشترکہ ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اجلاس میں ہونے والی بات چیت اور فیصلے حکمرانی اور عوامی خدمات کی فراہمی میں قابلِ ذکر بہتری کا باعث بنیں۔
اجلاس میں چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی:
ان مشاورتی اجلاس کے نتیجے میں آبی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی لانے، پانی کے تحفظ میں عوامی شمولیت کو فروغ دینے، پینے کے پانی کے پائیدار ذرائع کو یقینی بنانے اور دیہی پینے کے پانی کی خدمات کی قابلِ اعتماد فراہمی اور جواب دہی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جانے والے اقدامات متوقع ہیں۔
*****
ش ح ۔ع و۔ خ م
U. No.2883