Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے وزیراعظم سے ملاقات کی


 

نئیدہلی۔29؍مارچ۔ریاست ٹیکساس کے گورنر جنا ب گریگ ایبٹ نے، جو کہ فی الحال ہندوستان کے تجارتی مشن پر آئے ہوئے ہیں ، بدھ کے روز وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

ہندوستان اور امریکہ کی اسٹریٹیجک شراکت داری میں زبردست اضافے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تجارت اور کامرس ، توانائی ، صنعت  ، تعلیم کے شعبوں میں اور عوام سے عوام کے رابطے میں ٹیکساس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا۔ دونوں ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر متفق ہوئے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ٹیکساس میں رہنے والے ہند نژاد  لوگوں کے ذریعے  اس ریاست اور امریکہ کے لئے خدمات انجام دیے جانے  پر ستائش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ا گ۔ع ن۔

U-1814