Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے لیے ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پیرس پیرا لمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی63 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر ایتھلیٹ مریپن تھنگاویلو کو مبارکباد دی ہے۔

جناب مودی نے پیرالمپکس کے لگاتار تین ایڈیشنز میں جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے میں ان کی مہارت اور مستقل مزاجی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے  ایکس پر پوسٹ کیا:

‘‘مریپن تھنگاویلو کو مردوں کے ہائی جمپ ٹی 63  مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ قابل ستائش ہے کہ انہوں  نے پیرا لمپکس کے لگاتار تین ایڈیشنز میں تمغے جیتے ہیں۔ ان کی مہارت، مستقل مزاجی اور عزم غیر معمولی ہے۔ #Cheer4Bharat’’

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10518)