Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے مہاتما گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا، سودیشی کو فروغ دینے کی اپیل کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خیالات نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے اور جب تک ان خیالات کا رشتہ انسانیت سے جڑا رہے گا، وہ اسی طرح معنویت رکھتے رہیں گے۔

انہوں نے مہاتما گاندھی کی جانب سے سودیشی اشیا اپنانے پر دی گئی توجہ کو بھی اجاگر کیا، جن میں کھادی کو نمایاں مقام حاصل ہے۔

جناب مودی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 2 اکتوبر کو کم از کم ایک کھادی کی مصنوعات ضرور خریدیں اور اسے سودیشی کہنے پر فخر محسوس کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باپو کا لازوال پیغام معاشرے کو ایک بہتر معاشرے اور ترقی یافتہ بھارت کی سمت رہنمائی کرتا رہے گا۔

وزیرِ اعظم نے کہا:

”باپو کا لازوال پیغام ہمیں ایک بہتر معاشرے اور ترقی یافتہ بھارت کی جانب رہنمائی کرتا رہے۔

#گاندھی_جینتی“

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4501