Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی جانب سے جناب رام راؤ وڈکوٹے جی کے انتقال پر تعزیت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب رام راؤ وڈکوٹے جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا ہے کہ سماج کے لیے جناب رام راؤ وڈکوٹے جی کی خدمات اور غریبوں و محروم طبقات کی خدمت کے تئیں ان کا عزم ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں لکھا:

’’راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب رام راؤ وڈکوٹے جی کے انتقال سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ سماج کے لیے ان کی خدمات اور غریبوں و محروم طبقات کی خدمت کے تئیں ان کے عزم کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو مستحکم بنانے کے لیے ان کی کوششیں بھی قابل ذکر تھیں۔ میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

राज्यसभा खासदार श्री रामराव वडकुते जी यांच्या निधनाचे वृत्त ऐकून अतिशय दुःख झाले. समाजसेवेतील त्यांचे योगदान तसेच गरीब आणि वंचित घटकांच्या सेवेसाठी त्यांनी दिलेले प्राधान्य यासाठी त्यांचे सदैव स्मरण केले जाईल. महाराष्ट्रात भाजप पक्ष संघटना बळकट करण्यासाठी त्यांनी केलेले प्रयत्नही तितकेच उल्लेखनीय होते. या दुःखद प्रसंगी त्यांच्या कुटुंबीयांच्या आणि चाहत्यांच्या दुःखात मी सहभागी आहे. ओम शांती.

 

 

***

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8090