Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے آدیتی اشوک، پرنوی شرتھ اُرس اور دیکشا ڈاگر کو ایشین گیمز میں خواتین ٹیم کے گولف مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آدیتی اشوک، پرنوی شرتھ اُرس اور دیکشا ڈاگر کو ایشین گیمز میں خواتین ٹیم کے گولف مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی کامیابی کھیل کے تئیں ان کے عزم مصمم اور جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔

جناب مودی نے آدیتی اشوک، پرنوی شرتھ اُرس اور دیکشا ڈاگر کو مسلسل کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات سے نوازا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں کامیابی کی نئی بلندیاں سر کریں گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا؛

’’ایشین گیمز میں گذشتہ روز خواتین ٹیم کے گولف مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے کے لیے آدیتی اشوک، پرنوی شرتھ اُرس اور دیکشا ڈاگر کو مبارکباد۔ یہ کامیابی کھیل کے تئیں ان کے عزم مصمم اور جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں کامیابی کی نئی بلندیاں سر کریں گی: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi‘‘

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:4601