پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 10جنوری 2018/ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں امداد باہمی کے لئے کناڈا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) کو منظوری دی ہے۔ یہ مفاہمت نامہ ایک میکانزم فراہم کرے گا اور بھارت اور کناڈا کے تحقیق اور ترقی اور تعلیمی اداروں کے مابین سائنسی امداد باہمی کا راستہ ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
نمایاں خصوصیات
کناڈا کی نیچرل سائنسیز اور انجینئرنگ ریسرچ کونسل (این ایس ای آر سی ) کے ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمہ کے ذریعہ طے پائے مفاہمت نامے کے تحت بھارت اور کناڈا کے درمیان تحقیق اور ترقی میں امداد باہمی کے ایک جدید ماڈل کو نافذ کیا جائے گا۔
اس مفاہمت نامے کے تحت کمیونٹی تبدیلی اور پائیداری (آئی سی –آئی ایم پی اے سی ٹی ایس)پروگرام میں تیزی لانے کے لئے جدید کثیر شعبہ جاتی شراکت داری سے متعلق بھارت-کناڈا سینٹر کو تعاون دیا جائے گا تاکہ بھارت اور کناڈا کے درمیان کثیر شعبہ جاتی ریسرچ شراکت داری کو فروغ دیا جاسکے۔ تحقیق اور ترقی پروجیکٹوں کا مقصد سائنس اور ٹکنالوجی کے ا نطباق کے ذریعہ حل فراہم کرکے سماجی تبدیلی کی رفتار میں تیزی لانا ہے۔
شرکت کنندگان میں بھارت اور کناڈا کے سائنسی اداروں کے تحقیق کار، دانشوران اور آر این ڈی لیباریٹریز شامل ہوں گے۔
دو طرفہ تعاون کے شناخت شدہ شعبوں میں محفوظ اور پائیدار بنیا دی ڈھانچہ اور پانی کا مربوط بندوبست شامل ہیں۔ اس مفاہمت نامے سے ادارہ جاتی نیٹ ورکنگ تیار کرنے اور بھارت اور کناڈا کے سائنسی اداروں ، سائنس دانوں اور ماہرین کے درمیان روابط کے قیام میں مدد ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ن ا ۔ ج۔
U- 216