

نئی دلّی ،23 مئی /وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سمندری طوفان امفن کے پیشِ نظر صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اڈیشہ کا دورہ کیا ۔ اس دورے میں اُن کے ساتھ مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، مرکزی وزیر مملکت بابل سپریو ، پرتاپ چندر سارنگی اور محترمہ دیبا سری چودھری بھی تھے ۔ وزیر اعظم نے اڈیشہ کے گورنر جناب گنیشی لال اور وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کے ساتھ سمندری طوفان کے اطراف کا جائزہ لینے کے لئے بھدرک اور بالا سور کا فضائی سروے کیا ۔
فضائی سروے کے بعد وزیر اعظم نے صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لئے بھوبنیشور میں ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم کے ذریعے نقصانات کا جائزہ لینے تک اڈیشہ ریاست کے لئے 500 کروڑ روپئے کی مالی امداد کا اعلان کیا ۔
وزیر اعظم نے اِس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مرکزی حکومت اِس مشکل گھڑی میں ریاستی حکومتوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کرے گی اور سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی ۔
اڈیشہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اور جانوں کے زیاں پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کے لئے دو – دو لاکھ روپئے کی نقد امداد اور شدید زخمی ہوئے لوگوں کے لئے 50 – 50 ہزار روپئے کی امداد دینے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
(23-05-2020)
U. No. 2739
Shri @narendramodi has reached Odisha, where he was received by @GovernorOdisha Ganeshi Lal and CM @Naveen_Odisha . There will be an aerial survey and review meeting to take stock of the situation due to the cyclone in parts of the state.
— PMO India (@PMOIndia) May 22, 2020
Everyone is fighting COVID-19.
— PMO India (@PMOIndia) May 22, 2020
In such a time, we had a super cyclone in some parts of India. This became very worrying. At the same time, due to the well established processes in Odisha, many lives were saved.
I congratulate the people and Government of Odisha: PM @narendramodi
At the same time, there has been damage to property, which we reviewed in a meeting today.
— PMO India (@PMOIndia) May 22, 2020
All possible assistance will be provided by the Centre to ensure quick relief work.
Rs. 500 crore will be given to Odisha as advance assistance: PM @narendramodi in Odisha