پی ایم انڈیا
دوستوں،
عالمی امن اور سلامتی صرف تصورات نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے مشترکہ مفادات اور مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انسانیت کی ترقی صرف ایک پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن ہے۔ برکس کا اس مقصد کو پورا کرنے میں ایک بہت اہم کردار ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہم ایک ساتھ آئیں، اپنے تمام وسائل کو یکجا کریں، اور مشترکہ طور پر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں جو ہم سب کو درپیش ہیں۔ ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
دوستوں،
دہشت گردی آج انسانیت کے لیے سب سے سنگین چیلنج ہے۔ حال ہی میں بھارت نے ایک وحشیانہ اور بزدلانہ دہشت گرد حملہ برداشت کیا۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والا دہشت گرد حملہ بھارت کی روح، شناخت اور عزت پر براہ راست حملہ تھا۔ یہ حملہ صرف بھارت پر نہیں، بلکہ پوری انسانیت پر حملہ تھا۔ اس غم اور درد کے لمحے میں، میں اپنے دوست ممالک کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر حمایت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
دوستوں،
دہشت گردی کی مذمت اصولی بنیادوں پر ہونی چاہیے، نہ کہ صرف وقتی ضرورت کے طور پر۔ اگر ہمارا ردعمل اس بات پر منحصر ہو کہ حملہ کہاں اور کس کے خلاف ہوا، تو یہ انسانیت کے ساتھ غداری ہوگی۔
دوستوں،
دہشت گردوں پر پابندیاں عائد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ دہشت گردی کے متاثرین اور ان کے حامیوں کو ایک ہی سطح پر نہیں رکھا جا سکتا۔ ذاتی یا سیاسی فائدے کے لیے دہشت گردی پر خاموش رضامندی دینا یا دہشت گردوں یا دہشت گردی کی حمایت کرنا کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں ہونا چاہیے۔ جب بات دہشت گردی کی ہو، تو ہمارے الفاظ اور اعمال میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے۔ اگر ہم یہ نہیں کر سکتے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں یا نہیں؟
دوستوں،
آج، مغربی ایشیا سے لے کر یورپ تک، دنیا بھر میں تنازعات اور کشیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انسانیت کی صورتحال سنگین تشویش کا باعث ہے۔ بھارت پختہ یقین رکھتا ہے کہ چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، امن کا راستہ ہی انسانیت کی بھلا ئی کے لیے واحد متبادل ہے۔
بھارت وہ سرزمین ہے جہاں بدھ اور مہاتما گاندھی کی عظیم تعلیمات نے جنم لیا۔ یہاں جنگ اور تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ بھارت ہر ایسے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے جو دنیا کو تقسیم اور تنازعات سے دور کر کے ہمیں مکالمے، تعاون اور ہم آہنگی کی راہ پر لے جائے، اور یکجہتی و اعتماد کو فروغ دے۔ اسی مقصد کے تحت، ہم تمام دوست ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کے لیے پرعزم ہیں۔ شکریہ۔
دوستوں،
آخر میں، میں آپ سب کو دل سے دعوت دیتا ہوں کہ آپ اگلے سال بھارت میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئیں، جو بھارت کی صدارت میں منعقد ہوگا۔
بہت شکریہ۔
تردید: یہ وزیرِ اعظم کے بیانات کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل بیانات ہندی زبان میں دیے گئے تھے۔
*******
ش ح۔ ش ت۔م ش
U.NO.2515
Prime Minister @narendramodi joined fellow BRICS leaders at the Summit in Rio de Janeiro, Brazil. pic.twitter.com/NkpAzm080z
— PMO India (@PMOIndia) July 6, 2025
With fellow BRICS leaders at the Summit in Rio de Janeiro, Brazil, reaffirming our commitment to closer cooperation and shared growth.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
BRICS holds immense potential to shape a more inclusive and equitable global future. pic.twitter.com/ftnyp8Irm7
Ao lado dos demais líderes do BRICS, na Cúpula realizada no Rio de Janeiro, Brasil, reafirmamos nosso compromisso com uma cooperação mais estreita e com o crescimento compartilhado.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
O BRICS tem um enorme potencial para contribuir na construção de um futuro global mais inclusivo… pic.twitter.com/OZWlDhkmbY
At the BRICS Summit in Rio de Janeiro, Brazil, addressed the session on ‘Peace and Security and Reform of Global Governance.’ Expressed my views on why the voice of the Global South is more important than ever before and why it’s essential that global institutions provide… pic.twitter.com/XNqG8v1BXk
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
India, being the land of Mahatma Gandhi and Gautam Buddha believes that no matter how difficult the circumstances are, the path of peace is the best option for the welfare of humanity. And, India will do everything possible in this direction.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
There must be absolutely no hesitation in imposing sanctions against terrorists. We cannot weigh victims of terrorism and its supporters on the same scale. Any silent support or approval to terrorism for personal or political interests must be unacceptable.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025
At the Session on ‘Peace and Security and Reform of Global Governance’ during the BRICS Summit, reiterated India’s commitment to the values of peace and brotherhood. Afterall, world peace and security are the foundations of our shared interests and future.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 6, 2025