پی ایم انڈیا
متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید ال نہیان نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور صحت سمیت مختلف شعبوں میں بھارت-متحدہ عرب امارات جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے بھارت کی کامیاب برکس صدارت پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے برکس سربراہ اجلاس میں عزت مآب ولی عہد شیخ خالد کی شرکت اور بھارت کی صدارت کے تحت ٹھوس نتائج حاصل کرنے میں متحدہ عرب امارات کے تعاون اور شراکت داری کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کی کوششوں میں مسلسل تعاون اور باہمی رابطہ برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
***
ش ح۔ش ت ۔ م الف
U. No- 3800
Grateful to my brother, the President of UAE, HH Sheikh Mohamed bin Zayed Al Nahyan, for his call and birthday wishes.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 18, 2026
We discussed measures to further deepen our bilateral Comprehensive Strategic Partnership and exchanged views on efforts to promote regional peace, security…