Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے تقدس مآب دلائی لاما کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے تقدس مآب دلائی لاما کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ تقدس مآب کا امن اور ہم آہنگی کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک رہنما قوت رہا ہے۔

وزیراعظم نے ’ایکس‘پر پوسٹ کیا:

تقدس مآب دلائی لاما کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ امن اور ہم آہنگی کا ان کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک رہنما قوت رہا ہے۔ ان کی اخلاقی و روحانی طاقت اور عالمی فلاح و بہبود کے لیے ان کا عزم قابل ستائش ہے۔ میں ان کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔

@DalaiLama

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م م۔ع ن)

U. No. 9602