Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے مردوں کے انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج اسے بھارتی کرکٹ کے لیے ایک شاندار دن قرار دیا اور نوجوان کرکٹرز کی ان کی متاثر کن کارکردگی اور مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر بے حد فخر کا اظہار کیا۔

یہ  کہتے ہوئے کہ ان کی کام یابی کئی نوجوانوں کو تحریک دے گی، وزیرِ اعظم نے ٹیم کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر شیئر کیا:

”بھارتی کرکٹ کے لیے شاندار دن!

آج کی متاثر کن کارکردگی اور مردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر ہمارے نوجوان کرکٹرز پر بے حد فخر ہے۔ ان کی کام یابی کئی نوجوانوں کو تحریک دے گی۔

ٹیم کو ان کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔“

***

(ش ح – ع ا)

U.No. 7656