Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیرِ اعظم نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تمام شہریوں کو مبارکباد پیش کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمنا ظاہر کی کہ  یومِ جمہوریہ، جو بھارت کے وقار، فخر اور عظمت کی علامت ہے، تمام شہریوں کی زندگی میں نئی توانائی اور تازہ جوش و جذبہ پیدا کرے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قومی موقع پر ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کی تعمیر کا اجتماعی عزم مزید مضبوط ہوگا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’تمام اہلِ وطن کو یومِ جمہوریہ کی بہت بہت مبارکباد۔ بھارت کی عزت، وقار اور شان کی علامت یہ قومی تہوار آپ سب کی زندگی میں نئی توانائی اور نیا جوش و خروش پیدا کرے۔ ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو مزید مضبوط بنانے کی یہی دعا ہے۔‘‘

’’یومِ جمہوریہ کی دلی مبارکباد۔

یہ موقع ترقی یافتہ بھارت (وِکست بھارت) کی تعمیر کے ہمارے اجتماعی عزم میں نئی توانائی اور نیا جوش و جذبہ پیدا کرے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1080