پی ایم انڈیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بجٹ کے بعد منعقد ہونے والے ویبیناروں کی سلسلہ وار نشستوں میں چوتھے ویبینار سے خطاب کیا، جس کا موضوع “سب کا ساتھ، سب کا وکاس — عوامی امنگوں کی تکمیل” تھا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، ہنرمندی، صحت، سیاحت، کھیل اور ثقافت کے شعبے ان اہداف کے حصول کے لیے بنیادی ذرائع ہیں۔ انہوں نے ماہرین اور پالیسی سازوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے بجٹ اعلانات کے مؤثر نفاذ پر غور و خوض کرنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“عوامی امنگوں کی تکمیل صرف ایک موضوع نہیں بلکہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد اور اس حکومت کا عزم ہے۔”احتیاطی اور ہمہ گیر صحت کے وژن پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے مضبوط کیا جا رہا ہے اور یوگا اور آیوروید کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کے سینکڑوں اضلاع میں میڈیکل کالج قائم کیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آیوشمان بھارت اسکیم اور آروگیہ مندر کے ذریعے صحت کی خدمات تک رسائی کو مزید وسعت دی گئی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر ابھرتی ہوئی نگہداشت کی معیشت کی طرف توجہ دلائی اور کہا کہ دنیا بھر میں مریضوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ماہرین سے اپیل کی کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے نئے تربیتی نمونے تیار کیے جائیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“میں اس ویبینار میں موجود صحت کے شعبے کے ماہرین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ نئے تربیتی نمونوں اور شراکت داریوں کے بارے میں تجاویز پیش کریں تاکہ ملک کا تربیتی نظام مزید مضبوط ہو سکے۔”صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے دور دراز علاقوں تک صحت کی خدمات پہنچانے میں دور طبابت کی کامیابی کا ذکر کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے استعمال کو عوام کے لیے مزید آسان بنانے اور اس کے بارے میں بیداری کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ“میرا ماننا ہے کہ دور طبابت کے بارے میں معلومات اور اس کے استعمال میں آسانی کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔”
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی بدلتی ہوئی سوچ اور مثبت ذہنیت ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے اور اس جذبے کے مطابق تعلیمی نظام تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کو روزگار اور کاروبار سے جوڑنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی ایسا نصاب فراہم کرنے کی بنیاد رکھتی ہے جو خصوصاً مصنوعی ذہانت، خودکار نظام اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں بازار کی ضروریات اور حقیقی معیشت کے تقاضوں کے مطابق ہو۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو حقیقی معیشت کے ساتھ جوڑنے کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا۔”تعلیم، روزگار اور کاروبار کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے اے وی جی سی (اینیمیشن، علمی اثرات، گیمنگ اور مزاحیہ فن) کے شعبے کے فروغ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان تیزی سے جدت پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لیے تعلیمی اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے کیمپس کو صنعت کے ساتھ اشتراک اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے مراکز میں تبدیل کریں تاکہ طلبہ کو حقیقی دنیا کا عملی تجربہ حاصل ہو سکے۔
انہوں نے کہاکہ“میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ اس ویبینار میں اس بات پر سنجیدہ غور و فکر کیا جائے کہ کیمپس کو صنعت کے اشتراک اور تحقیق پر مبنی تعلیم کے مراکز کیسے بنایا جا سکتا ہے۔”وزیر اعظم نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت مستقبل کی جدید ٹیکنالوجیوں میں بیٹیوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا مضبوط تحقیقی ماحول قائم کیا جائے جہاں نوجوان محققین کو بغیر کسی رکاوٹ کے نئی اختراعات اور تجربات کرنے کا پورا موقع ملے۔
وزیراعظم نے کہاکہ“ہمیں ایسا تحقیقی نظام قائم کرنا ہوگا جہاں نوجوان محققین کو نئے خیالات پر تجربہ کرنے اور کام کرنے کے مکمل مواقع حاصل ہوں۔”کھیلوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ صحت مند اور نظم و ضبط رکھنے والے نوجوان کسی بھی ملک کی طاقت کی بنیاد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کھیلو انڈیا پروگرام کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں اور علاقوں سے بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت ضروری ہے۔ ساتھ ہی کھیلوں کے اداروں کو زیادہ پیشہ ورانہ بنانا اور کھلاڑیوں کے لیے منظم مالی معاونت فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ آنے والے مقابلوں جیسے دولتِ مشترکہ کھیل اور اولمپک مقابلوں کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“ایسی صورتحال میں ہمیں آج ہی نوجوان کھلاڑیوں کی شناخت کر کے ان کی تربیت شروع کرنی ہوگی، تبھی بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کا پرچم بلند ہوگا۔”
سیاحت اور ثقافت کے ذریعے روزگار کے امکانات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ روایتی مقامات کے علاوہ نئے سیاحتی مقامات کی ترقی سے کسی شہر کی شناخت مضبوط ہوتی ہے اور اس کی مجموعی ترقی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ مہارتوں کی ترقی، بہتر رابطہ کاری اور عوامی شرکت کو شامل کرتے ہوئے ایک جامع حکمتِ عملی اختیار کریں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“اب ہم ملک میں سیاحتی مقامات کو نئے انداز سے ترقی دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔”وزیرِ اعظم نے کہا کہ تربیت یافتہ رہنما، مہمان نوازی کی مہارتیں، ڈیجیٹل رابطہ کاری اور مقامی برادری کی شرکت سیاحت کے شعبے کے اہم ستون بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صفائی اور پائیدار طریقۂ کار بھی سیاحت کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔
انہوں نے کہاکہ“سیاحت اور اس سے متعلقہ شعبوں کے بارے میں آپ کی تجاویز بہت اہمیت رکھتی ہیں، کیونکہ ہم سب مل کر ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک نمایاں سیاحتی مقام بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔”
اپنے اختتامی کلمات میں وزیر اعظم نے قومی ترقی کو تیز کرنے کے لیے اداروں، صنعت اور تعلیمی حلقوں کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس ویبینار میں ہونے والی گفتگو مستقبل کے لیے ایک مضبوط لائحہ عمل فراہم کرے گی اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مزید مستحکم کرے گی۔
وزیر اعظم نے کہاکہ“ایسی کوششوں کے ذریعے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد مزید مستحکم ہوگی۔”
Addressing a post-budget webinar on “Sabka Saath Sabka Vikas-Fulfilling Aspirations of People.”
https://t.co/w1WpTLZ3gZ— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2026
भारत आज preventive और holistic health के विज़न पर काम कर रहा है।
पिछले कुछ वर्षों में देश का health infrastructure मजबूत हुआ है… सैकड़ों जिलों में medical college खुल गए हैं… आयुष्मान भारत योजना, आरोग्य मंदिरों के माध्यम से स्वास्थ्य सेवाओं की पहुंच गांवगांव तक बढ़ाई गई है।…
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
हमें हमारे education system को real world economy से जोड़ने की प्रक्रिया और तेज करनी होगी… AI और automation, Digital economy और design driven manufacturing… ऐसे विषयों पर हमें फोकस और बढ़ाना होगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
भारत innovation driven economy की ओर बढ़ रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
आज जब हम futuristic technologies के लिए तैयार हो रहे हैं… तो बहुत जरूरी है कि कोई भी बेटी, अवसरों के अभाव में रुक न जाए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
पिछले कुछ वर्षों में खेलों को राष्ट्रीय विकास की एक महत्वपूर्ण धारा के रूप में देखा गया है।
खेलो इंडिया जैसी पहलों ने देश में sports ecosystem को नई ऊर्जा दी है।
देशभर में sports infrastructure को मजबूत किया जा रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
***
ش ح۔ ع و۔ش ب ن
U-3543
Addressing a post-budget webinar on “Sabka Saath Sabka Vikas-Fulfilling Aspirations of People.”
— Narendra Modi (@narendramodi) March 9, 2026
https://t.co/w1WpTLZ3gZ
भारत आज preventive और holistic health के विज़न पर काम कर रहा है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
पिछले कुछ वर्षों में देश का health infrastructure मजबूत हुआ है... सैकड़ों जिलों में medical college खुल गए हैं... आयुष्मान भारत योजना, आरोग्य मंदिरों के माध्यम से स्वास्थ्य सेवाओं की पहुंच गांवगांव तक बढ़ाई गई है।…
हमें हमारे education system को real world economy से जोड़ने की प्रक्रिया और तेज करनी होगी... AI और automation, Digital economy और design driven manufacturing… ऐसे विषयों पर हमें फोकस और बढ़ाना होगा: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
भारत innovation driven economy की ओर बढ़ रहा है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
आज जब हम futuristic technologies के लिए तैयार हो रहे हैं... तो बहुत जरूरी है कि कोई भी बेटी, अवसरों के अभाव में रुक न जाए: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
पिछले कुछ वर्षों में खेलों को राष्ट्रीय विकास की एक महत्वपूर्ण धारा के रूप में देखा गया है।
— PMO India (@PMOIndia) March 9, 2026
खेलो इंडिया जैसी पहलों ने देश में sports ecosystem को नई ऊर्जा दी है।
देशभर में sports infrastructure को मजबूत किया जा रहा है: PM @narendramodi