پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 18ویں روزگار میلے سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سال 2026 کا آغاز لوگوں کی زندگیوں میں نئی خوشیاں لانے اور ساتھ ہی شہریوں کو ان کے آئینی فرائض سے مربوط کرکے ہوا ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ یہ دور جمہوریہ کے عظیم تہوار کے ساتھ موافق ہے۔ جناب مودی نے یاد دلایا کہ 23 جنوری کو، قوم نے نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش پر پراکرم دیوس منایا، اور کل 25 جنوری کو نیشنل ووٹرس ڈے منایا جائے گا، اور اس کے بعد یوم جمہوریہ ۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کا دن بھی خاص ہے، کیونکہ اسی دن آئین نے ‘جن گن من’ کو قومی ترانے کے طور پر اور ‘وندے ماترم’ کو قومی گیت کے طور پر اپنایا تھا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اہم دن پر 61000سے زائد نوجوان سرکاری خدمات کے لیے تقرری نامے حاصل کر کے اپنی زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے ان تقرری ناموں کو قوم کی تعمیر کی دعوت اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل کو تیز کرنے کا عہد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان قومی سلامتی کو مضبوط کریں گے، تعلیم اور حفظانِ صحت کے ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنائیں گے، مالیاتی خدمات اور توانائی کی حفاظت کو تقویت دیں گے، اور عوامی شعبے کے اداروں کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیر اعظم نے تمام نوجوانوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نوجوانوں کو ہنر مندی سے آراستہ کرنا اور انہیں روزگار کے حصول اور خود روزگار پیدا کرنے کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، جناب مودی نے کہا کہ سرکاری بھرتیوں کو مشن موڈ میں لانے کے لیے، روزگار میلہ شروع کیا گیا تھا، جو گذشتہ برسوں میں ایک ادارے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس پہل قدمی کے ذریعے لاکھوں نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں میں تقرری نامے موصول ہوئے ہیں۔ اس مشن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ آج ملک بھر میں چالیس سے زیادہ مقامات پر روزگار میلہ منعقد کیا جا رہا ہے، اور انہوں نے ان تمام مقامات پر موجود نوجوانوں کو خصوصی طور پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا،’’ہندوستان آج دنیا کے سب سے نوجوان ممالک میں شامل ہے، اور حکومت گھریلو اور عالمی سطح پر نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند متعدد ممالک کے ساتھ تجارت اور نقل و حرکت کے معاہدے کر رہی ہے، جس سے نوجوان ہندوستانیوں کے لیے بے شمار نئے مواقع واشگاف ہو رہے ہیں۔
جناب مودی نے کہ حالیہ دنوں میں ہوئی پیش رفتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے جدید بنیادی ڈھانچے میں بے مثال سرمایہ کاری کی ہے، جس کے نتیجے میں تعمیرات سے متعلق شعبوں میں روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ہندوستان کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیزی سے توسیع پذیر ہے، تقریباً دو لاکھ رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس میں 21لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے ایک نئی معیشت کو وسعت دی ہے، جس کے ساتھ ہندوستان اینیمیشن، ڈیجیٹل میڈیا اور کئی دیگر شعبوں میں ایک عالمی مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی تخلیق کار معیشت تیز رفتاری سے ترقی کر رہی ہے، اور نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کے تئیں افزوں عالمی اعتماد نوجوانوں کے لیے بھی نئے امکانات پیدا کر رہا ہے، جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان دنیا کی واحد بڑی معیشت ہے جس نے ایک دہائی میں اپنی جی ڈی پی کو دوگنا کر دیا ہے، اور آج سو سے زیادہ ممالک ایف ڈی آئی کے ذریعے ہندوستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے قبل کی دہائی کے مقابلے میں، ہندوستان نے ڈھائی گنا زیادہ ایف ڈی آئی حاصل کی ہے، اور زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا مطلب ہے ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان الیکٹرانکس، دواسازی اور ویکسین، دفاع اور آٹوموبائل جیسے شعبوں میں پیداوار اور برآمدات میں بے مثال ترقی کے ساتھ ایک بڑی مینوفیکچرنگ قوت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ 2014 سے، ہندوستان کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ میں چھ گنا اضافہ ہوا ہے، جو اب 11 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ الیکٹرانکس کی برآمدات 4 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر گاڑی کی صنعت تیز ترین رفتار سے ترقی کرنے والے شعبوں میں سے ایک بن گئی ہے، اور2025 میں دو پہیہ موٹر گاڑیوں کی فروخت دو کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی ہے، جو انکم ٹیکس اور جی ایس ٹی میں کمی کے ذریعے شہریوں کی قوت خرید میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مثالیں ملک میں بڑے پیمانے پر روزگار بہم رسانی کا اظہار کرتی ہیں۔
اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسی تقریب میں 8000 سے زیادہ بیٹیوں کو تقرری نامے موصول ہوئے ہیں، جناب مودی نے کہا کہ گذشتہ 11 برسوں میں، افرادی قوت میں خواتین کی شرکت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدرا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسی اسکیموں سے خواتین کو بہت فائدہ ہوا ہے،اور خواتین کی خود روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ آج خواتین کی ایک قابل ذکر تعداد اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز میں ڈائریکٹر اور بانی ہیں، جبکہ بہت سے کوآپریٹو سیکٹرز اور دیہاتوں میں سیلف ہیلپ گروپس کی قیادت کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے زور دیتے ہوئے کہا،”آج، ملک نے ریفارم ایکسپریس کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد زندگی اور کاروبار دونوں کو آسان بنانا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی میں آئندہ نسل کی اصلاحات سے نوجوان کاروباریوں اور ایم ایس ایم ایز کو فائدہ پہنچا ہے، جبکہ تاریخی مزدور اصلاحات نے کارکنوں اور ملازمین کے لیے سماجی تحفظ کو مضبوط کیا ہے، جس سے کاروبار کو بھی فائدہ پہنچا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ نئے مزدور قوانین نے سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو وسعت اور بااختیار بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے نوبھرتی شدہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری دفاتر اور عمل کے ساتھ اپنے ماضی کے تعاملات پر غور کریں، ان مشکلات کو یاد کریں جن کا انہوں نے سامنا کیا ، اور عہد کریں کہ ان کی مدت کار کے دوران شہریوں ان مشکلات سے متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کا حصہ ہونے کے ناطے انہیں اپنی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کے لیے چھوٹی چھوٹی اصلاحات کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی اصلاحات کے علاوہ سرکاری ملازمین کی ایمانداری سے زندگی بسر کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ جناب مودی نے انہیں یاد دلایا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی تکنالوجی کے اس دور میں، ملک کی ضروریات اور ترجیحات بھی تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں، لہٰذا انہیں خود کو مسلسل اپ گریڈ کرنا چاہیے۔ انہوں نے انہیں آئی گوٹ کرم یوگی جیسے پلیٹ فارموں کا بھرپور استعمال کرنے کی ترغیب دی، جس نے پہلے ہی تقریباً 1.5 کروڑ سرکاری ملازمین کو بااختیار بنایا ہے۔ اپنے تبصرے کے اختتام پر، وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ “ناگرک دیو بھوا” کے جذبے کے ساتھ کام کریں، اور اس کے ساتھ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس تقریب میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر بھی دیگر معززین کے ساتھ موجود تھے۔
پس منظر
روزگار کی فراہمی کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کے عین مطابق، روزگار میلہ ایک اہم پہل قدمی ہے جس کا مقصد اس تصوریت کو عملی شکل دینا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے، ملک بھر میں منعقد ہونے والے روزگار میلوں کے ذریعے 11 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں 45 مقامات پر 18 واں روزگار میلہ منعقد کیا گیا۔ نوبھرتی شدہ امیدوار، جن کا انتخاب ہندوستان کے تمام حصوں سے کیا گیا ہے، وہ وزارت داخلہ، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وغیرہ جیسی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شمولیت اختیار کریں گے۔
Addressing the Rozgar Mela. It reflects our Government’s strong commitment to empowering the Yuva Shakti. https://t.co/ngfXRnXfcZ
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2026
बीते वर्षों में रोज़गार मेला एक institution बन गया है।
इसके जरिए लाखों युवाओं को सरकार के अलग-अलग विभागों में नियुक्ति पत्र मिल चुके हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
आज भारत, दुनिया के सबसे युवा देशों में से एक है।
हमारी सरकार का निरंतर प्रयास है कि भारत की युवाशक्ति के लिए देश-दुनिया में नए-नए अवसर बनें: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
आज भारत सरकार, अनेक देशों से trade और mobility agreement कर रही है।
ये trade agreement भारत के युवाओं के लिए अनेकों नए अवसर लेकर आ रहे हैं: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
आज देश reform express पर चल पड़ा है।
इसका उद्देश्य, देश में जीवन और कारोबार, दोनों को आसान बनाने का है: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1022
Addressing the Rozgar Mela. It reflects our Government’s strong commitment to empowering the Yuva Shakti. https://t.co/ngfXRnXfcZ
— Narendra Modi (@narendramodi) January 24, 2026
बीते वर्षों में रोज़गार मेला एक institution बन गया है।
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
इसके जरिए लाखों युवाओं को सरकार के अलग-अलग विभागों में नियुक्ति पत्र मिल चुके हैं: PM @narendramodi
आज भारत, दुनिया के सबसे युवा देशों में से एक है।
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
हमारी सरकार का निरंतर प्रयास है कि भारत की युवाशक्ति के लिए देश-दुनिया में नए-नए अवसर बनें: PM @narendramodi
आज भारत सरकार, अनेक देशों से trade और mobility agreement कर रही है।
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
ये trade agreement भारत के युवाओं के लिए अनेकों नए अवसर लेकर आ रहे हैं: PM @narendramodi
आज देश reform express पर चल पड़ा है।
— PMO India (@PMOIndia) January 24, 2026
इसका उद्देश्य, देश में जीवन और कारोबार, दोनों को आसान बनाने का है: PM @narendramodi